آج کے اہم متوقع بین الاقوامی معاشی واقعات۔

آج 10 اکتوبر 2022 ء یے۔ دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 7 بجے ترکی کی لیبر رپورٹ( Labour Market ) سے ہوگا ۔ جبکہ دوپہر 1 بجے فرانس کے حکومتی سرمایہ کاری بانڈز ( Treasury Investment Bonds ) کی آن لائن فروخت کی جائے گی جس کے حتمی اعداد و شمار یورو (EUR ) ی قدر پر اثر انداز ہوں گے۔ واضح رہے کہ ان بانڈز کی میچورٹی کی مدت 3 ماہ سے کے کر 1 سال تک ہے۔ اس کے بعد عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1-00 بجے امریکی فیڈرل ریزرو (U.S Federal Reserve ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی طرف سے مانیٹری پالیسی (Monetary Policy ) اور دیگر مالیاتی معاملات پر تقاریر ہوں گی جن میں ایونز اور برینارڈ شامل ہیں۔ رات 11۔00 بجے برطانوی ریٹیل سیلز کا سروے (Retails Sales Survey ) جاری کیا جائے گا جو کہ باقاعدہ طور پر کوئی حکومتی اعداد و شمار تو نہیں لیکن موجودہ معاشی بحران میں ایک تخمینے کے طور پر لئے جائیں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 11-30 بجے آسٹریلین ویسٹ پیک سروے کی جانب سے کنزیومر کانفیڈینس ڈیٹا ( Consumer Confidence Data ) کا اجراء یو گا ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ڈیٹا پاکستانی وقت کے مطابق اگلے روز یعنی 11 اکتوبر کو صبح 4-30 بجے جاری ہو گا ۔ جبکہ عالمی وقت کے مطابق جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا جو کہ اگست 2022 ء کے Data پر مشتمل ہو گی۔ اس طرح آج کے اقتصادی کیلنڈر پر عالمی مارکیٹس پہ اثر انداز ہونے والے بہت کم واقعات ہیں تاہم فیڈرل ریزرو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے تقاریر کے دوران دیئے گئے پالیسی بیانات امریکی ڈالر انڈیکس ( DXY ) اور اسٹاکس (Stocks ) پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ جن سے مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے رائے قائم کرنے میں مدد مل سکتی یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button