US Nonfarm Payroll کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط. لیکن اس کے Markets پر اثرات کیا ہوں گے؟

US Dollar trades in narrow range as Chairman Fed has cleared the Rates Cut discussion

US Nonfarm Payroll Report آج جاری کی جائے گی۔ Labor Market میں یہ رپورٹ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے جسے Bureau of Labor Statistics پبلش کرتا ہے.اسکے گہرے اثرات Economy اور Markets دونوں پر ہی مرتب ہوتےہیں

US Nonfarm Payroll Report کی اہمیت

رواں ہفتے  Chairman fed کے کی تقریر  اور Rate Cut Policy پر  بحث سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح مارچ 2024ء کا ۔یہ ڈیٹا Inflation کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔

اس کے علاوہ Federal Reserve اور European Central Bank کی  مستقبل میں Monetary Policies  بارے کسی حد تک  بےیقینی کی وجہ سے  دباؤ کا شکار US Dollar اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  سے Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

US Nonfarm Payroll کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط. لیکن اس کے Markets پر اثرات کیا ہوں گے؟
Economic Calendar 5th April 2024

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ کے اعداد و شمار سے US Labor Markets میں ملازمین کی کل تعداد کا تعین کیاجاتا ہے۔ لیکن ان میں سرکاری عہدہ رکھنے والے، فارمز کے ورکرز اور گھریلو ملازمین شامل نہیں ہوتے کیونکہ ان کا ڈیٹا الگ سے مرتب کیا جاتا ہے۔

معاشی ماہرین آج کی رپورٹ کے بارے میں کیا پیشگوئیاں کر رہے ہیں ؟

آج کی NFP بارے میں پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ مارچ 2024ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ  نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ فروری 2024ء کی رپورٹ میں 2 لاکھ 75 ہزار کانٹریکٹس ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ رپورٹ کی نسبت نئے کوارٹر  کے پہلے ماہ اعداد شمار کم رہنے کی توقع ہے.

معاشی ماہرین پہلے کوارٹر  کی اختتامی رپورٹس کو Inflationary Shocks سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال کے آغاز پر لیبر مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا  جس کی بنیادی وجوہات Middle East War میں امریکی موقف اور Rate Hike Program بند ہونے کے بعد Interest Rates میں کمی کی بحث  اور Inflation کی غیر یقینی صورتحال  ہیں.

 مارکیٹس پر  US Nonfarm Payroll کے ممکنہ اثرات۔

مثبت امریکی NFP رپورٹ کے نتیجے میں US Dollar کی طلب  میں کمی اور قدر میں گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔ جبکہ Gold سمیت دیگر Commodities  اسٹاکس اور Crypto Currencies کی قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ Policy مرتب کرتے وقت  Federal Reserve جن معاشی رپورٹس پر انحصار کرتا ہے ان میں نان فارم پے رول سرفہرست ہے۔

جیروم پاول FOMC کی آئندہ میٹنگ میں نرم مانیٹری پالیسی کا اعلان کر سکتے ہیں جس کا اعلان وہ گزشتہ روز پریس کانفرنس  کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے   ضرورت پڑنے پر Interest Rates موجودہ سطح پر طویل  عرصے تک برقرار رکھنے کا بھی عندیہ دیا تھا . اس طرح متضاد بیانات سے بھی غیر یقینی صورتحال  نے جنم لیا .بتاتے چلیں کہ  مثبت Labor Data سے Markets کا Risk Factor  نیچے آ جاتا ہے۔ اور USD کی طلب  میں کمی جبکہ Gold اور Stocks کی طلب میں روائتی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔

بھرپور اثرات کب ظاہر ہوتے ہیں.؟

رپورٹ کے اجراء سے آدھے گھنٹے کے بعد انتہائی تیزی کا مومینٹم اگلے چند گھنٹوں تک قائم رہ سکتا ہے۔ تاہم 4 گھنٹوں کے بعد Bullish Momentum نارمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بالخصوص Gold اور Platinum کے معاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ جبکہ USD کئی دن کیلئے دفاعی انداز اختیار کر لیتا ہے اور  عالمی مارکیٹس  ایک واضح سمت اختیار کر جاتی ہیں

منفی NFP کے اعداد و شمار کی صورت میں USD کی قدر و طلب میں زبردست اضافہ واقع ہوتا ہے اور Euro, British Pound  اور Australian Dollar سمیت دیگر طاقتور عالمی Currencies میں گراوٹ واقع ہوتی ہے۔ اسی طرح Gold اور Stocks کی طلب Risk Factor میں اضافے کے باعث کم ہو جاتی ہے۔

اثرات رپورٹ کے اجراء کے پہلے آدھے گھنٹے میں اپنے پورے عروج پر ہوتے ہیں اور 4 گھنٹوں کے بعد ردعمل کی شدت قدرے کم ہو جاتی ہے لیکن اس صورت میں بھی تمام مارکیٹس اگلی کسی بھی معاشی رپورٹ کے آنے تک ایک واضح Direction اختیار کر لیتی ہیں۔ روائتی طور پر ایسا ہوتا ہے.

ماہرین اسی وجہ سے گذشتہ سال کی اختتامی رپورٹس کو Recession  کا پہلو قرار دے رہے ہیں۔ آج رپورٹ کے اجراء سے قبل Markets محتاط انداز میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رواں ہفتے جاری ہونیولی پرائیویٹ کمپنیوں کی    ADP Employment رپورٹ اور Jolts Jobs Openings کے منفی اعداد و شمار کے بعد آج کی NFP میں بھی بڑا سرپرائز مل سکتا ہے۔ تاہم حتمی منظرنامہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 بجے واضح ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button