ADP Employment Data ریلیز ، EURUSD کی قدر میں تیزی ، امریکی ڈالر میں گراوٹ.
سپتمبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 89 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا
ADP Employment Data ریلیز کر دیا گیا . توقعات سے منفی ریڈنگ آنے پر EURUSD میں تیزی جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے .
ADP Employment Data کی تفصیلات.
ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سپتمبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 89 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 53 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ 77 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .
رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 95 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور کارپوریٹ سیکٹر میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.٩ فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .
رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور لیبر مارکیٹ پر مانیٹری پالیسی کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non Farm payroll کے اعداد و شمار بھی توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر امریکی ڈالر میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے .
مارکیٹ کا ردعمل.
امریکی لیبر مارکیٹ کی منفی رپورٹ جاری ہونے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کئی روز سے مندی کے شکار یورو کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ 0.45 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0512 پر آ گیا ہے .
دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ بھی بحالی کی ریلی کو وسعت دیتے ہوئے 1.2163 پر ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔