US Jolts Jobs Opening Data ریلیز ،امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں مندی۔
ستمبر 2023ء کے دوران امریکی پرائیویٹ کمپنیوں میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار رہئ
US Jolts Jobs Opening Data ریلیز کر دیا گیا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں مندی جبکہ گولڈ اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
US Jolts Jobs Opening Data کی تفصیلات۔
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں ستمبر 2023ء کے دوران امریکی پرائیویٹ کمپنیوں میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار رہئ۔ معاشی ماہرین 92 لاکھ 50 ہزار کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اگست میں یہ تعداد 96 لاکھ 61 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی .جبکہ مارکیٹ توقعات 2.7 فیصد کی تھی۔
اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.7 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ جولائی کی ریڈنگ 3.7 فیصد تھی۔ رپورٹ سے امریکی لیبر مارکیٹ پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے پرائیویٹ انڈسٹری کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور US Bonds Yields میں مندی نظر آ رہی ہے۔ موخرالذکر U.S Sessions کے دوران 8 بنیادی پوائنٹس کمی سے 4.84 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ان میں مندی کا ایڈوانٹیج اسٹاکس اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں پر مرتب ہوئے ہیں۔ گولڈ 1990 کے قریب آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔