امریکی جی۔ڈی۔پی رپورٹ۔ توقعات کے برعکس منفی اعداد و شمار

     امریکی فیڈرل ریزرو نے سال 2022 ء کے دوسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رہورٹ سے پہلے جی ڈی پی کی شرح 0.5 فیصد یعنی مثبت شرح کی توقعات تھیں لیکن اسکے برعکس جی۔ڈی۔پی 0.9 فیصد منفی آیا ہے جو کی یقینی طور پر امریکی معیشت، کرنسی اور فائنانشل مارکیٹس کیلئے تشویشناک خبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں افراط زر کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید میں 2.5 کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اگر اسکا تقابلہ سال کے پہلے کوارٹر سے کیا جائے تو پہلے معاشی کوارٹر کے دوران صارفین کی قوت خرید میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ جی۔ڈی۔پی ڈیفلیٹر 8.9 فیصد پر ہے جبکہ متوقع طور پر یہ 7.9 فیصد متوقع تھا۔ رپورٹ کے مطابق افراط زر حقیقی آمدنی میں مسلسل کمی کی وجہ ہے۔ دوسرے کوارٹر کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نئے گھروں میں سرمایہ کاری 14 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ پہلے کوارٹر کے دوران اس میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے رپورٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ جبکہ رپورٹ کے جاری کئے جانے کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے لیکن فائنانشل مارکیٹس قدرے مثبت زون میں ہیں۔ فیڈرل ریزرو کے مطابق اسوقت امریکی معیشت سست روی کی شکار ہے کیونکہ کساد بازاری معیشت پر حملہ آور ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button