آج کے عالمی معاشی منظرنامے کے متوقع واقعات۔

آج جمعرات، یکم دسمبر 2022ء ہے۔ عالمی معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.00 بجے جنوبی کوریا کی نومبر کی ٹریڈنگ رہورٹ سے ہوئی۔ جس کے بعد نومبر کا ٹریڈ بیلنس بھی جاری کیا گیا۔ 12.30 بجے آسٹریلیا کی Building Capital Expenditure رپورٹ کا اجراء ہو گا۔ جبکہ اسی وقت جاپان کی صنعتی پیداواری PMI رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جس کے اثرات جاپانی اور عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر بھی مرتب ہونے کی توقع ہے۔

جنوبی کوریا کی صنعتی پیداواری PMI رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے جبکہ چین کی دوسری صنعتی PMI رپورٹ 1.45 بجے شائع کی جائے گی۔ 3.35 بجے جاپان کے 10 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز بذریعہ آن لائن نیلامی کے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جاپان کی نومبر 2022ء کی Consumer Confidence رپورٹ 5.00 بجے ریلیز کی جائے گی. جرمنی کی Retail Sales رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 7.00 بجے جاری ہو گی جبکہ اسی وقت ترکی کی صنعتی پیداواری رپورٹ کا بھی اجراء کیا جائے گا۔ دوسری طرف اٹلی اور فرانس کی نومبر 2022ء کی صنعتی PMI رپورٹس 8.45 بجے جاری کی جائے گی۔

یورپی زون کی Unemployment Report کا اجراء 10.00 بجے ہو گا۔ یہ رپورٹ یورو کی قدر اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ کینیڈا کی Labour Productivity Report کا اجراء 13.00 بجے ہو گا جس کے اثرات کینیڈین ڈالر اور اسٹاکس پر مرتب ہوں گے۔ امریکہ کی Personal Income Report بھی اسی وقت شائع ہو گی۔ اس رپورٹ سے ملکی GDP کے تعین میں مدد ملتی ہے جبکہ امریکہ کی صنعتی روزگار (Industrial Employment) کی رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 15.00 بجے ریلیز کی جائے گی۔ اسی وقت نومبر 2022ء کی ISM Manufacturing PMI رپورٹ بھی اسی وقت جاری ہو گی۔ عالمی معاشی دن کا اختتام 23.00 بجے جنوبی کوریا کی CPI رپورٹ کی اشاعت پر ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button