Bank of Japan کی Monetary Policy سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

After the Surprise in August, no change is expected on this weekend

Bank of Japan کا Monetary Policy اجلاس اس ہفتے منعقد ہو رہا ہے. اور Financial Markets کی نظریں اس پر مرکوز ہیں۔ حالیہ دنوں میں جاپان کی معاشی صورت حال اور Fiscal Policy کے متعلق چند اہم اشارے ملے ہیں جو اس اجلاس کے نتائج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ بالخصوص Japanese Labour Market کی صورتحال اہم Macro Economic Reforms اور Headline Inflation کنٹرول کرنے کی متقاضی ہے.

Bank of Japan کی Monetary Policy سے اس ہفتے کیا توقعات ہیں؟

ماہرین کے مطابق حالیہ رپورٹس کی روشنی میں  اس ہفتے کے اجلاس میں BOJ کی جانب سے Policy Rates میں کسی بھی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ جاپانی حکام نے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے. کہ موجودہ مالیاتی پالیسی پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ BOJ کے گورنر اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے. کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے موجودہ پالیسی کے تسلسل کی ضرورت ہے.

BOJ کی پالیسی عالمی معیشت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔ اگر BOJ کی پالیسیاں جاپان کی معیشت کو مضبوط کرتی ہیں،.تو اس کے نتیجے میں جاپان کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے. جو دوسرے ممالک کی معیشتوں کے لیے فائدے مند ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، اگر BOJ کی پالیسیوں سے جاپان کی معیشت سست ہو جاتی ہے. تو اس کا منفی اثر عالمی طلب اور تجارتی سرگرمیوں پر پڑ سکتا ہے۔

Japanese Economy اور افراط زر کی صورتحال

Japanese Economy حالیہ برسوں میں سست نمو کا شکار رہی ہے. اور افراط زر کی سطح بھی کم رہی ہے۔ BOJ کی جانب سے Inflation کی سطح میں اضافے اور Growth Rate متوازن کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے. جس کی ایک جھلک ہمیں گزشتہ ماہ دکھائی دی.  لیکن پالیسی ساز اراکین کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جاپانی حکام بالخصوص Governor BOJ ایسے کسی اقدام کو دوہرانے کے سلسلے میں کسی جلد بازی کے موڈ میں نہیں ہیں.

Japanese Yen کی قدر میں حالیہ اتار چڑھاؤ  بھی Monetary Policy کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اگرچہ BOJ نے شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے، کرنسی کی قدر اور عالمی معاشی حالات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹس میں جاپانی ین کی مضبوطی یا کمزوری BOJ کی مالیاتی پالیسی پر اثر ڈال سکتی ہے۔

Bank of Japan عالمی مالیاتی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ BOJ کی مالیاتی پالیسی کے فیصلے نہ صرف جاپانی معیشت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ عالمی معاشی نظام اور Global Markets پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button