USDJPY کی قدر میں مندی ، توقعات سے منفی Japanese Employment Report ریلیز.
Japanese Yen found support in Asian Session after Japanese Labour Market Report released
Japanese Employment Report ریلیز ہونے کے بعد Asian Sessions کے دوران Japanese Yen کی طلب میں کمی واقع ہوئی. USDJPY کی قدر 144 کے قریب مندی کی شکار دکھائی دے رہی ہے.
Japanese Employment Report کس طرح سے USDJPY پر اثر انداز ہوئی؟
Japanese Department of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں ایشیائی ملک کی Labour Market میں 12700 ملازمتوں کا اضافہ ہوا ، جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 13 ہزار کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ جون 2024 کے ساتھ کیا جائے. تو سابقہ ریڈنگ 12 ہزار کی رہی تھی.
رپورٹ کا اہم ترین حصہ Unemployment Rate ہے. جو کہ 2.7 فیصد رہا. جبکہ مارکیٹ توقعات 2.6 فیصد تھیں . ادھر Bank of Japan کے سربراہ کازو اویدہ نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ملکی مارکیٹ ملازمتوں کے کم مواقع پیدا کر رہی ہے جو کہ Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے.
Governor BOJ کا بیان Labour market میں اصلاحات کی فوری ضرورت .؟
Bank of Japan کے سربراہ کہنا ہے کہ Japanese Monetary Policy ملکی اور بین الاقوامی اقتصادی منظرنامے کی عکاس ہے. اور آنیوالے دنوں میں اس میں تبدیلی کا داومدار بھی Financial Reports پر ہو گا.
گورنر اوئیڈا نے اپنے بیان میں جاپان کی Financial Stability برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے وضاحت کی. کہ Bank of Japan نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور Inflation کنٹرول کرنے کے لیے متعدد مالیاتی اقدامات کیے ہیں۔ جن میں Monetary Policy میں تبدیلی اور دیگر Monetary Tools کا استعمال شامل ہے.
گورنر نے Global Financial Markets کے Japanese Economy پر اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹس میں تبدیلیاں جاپان کی مالیاتی پالیسی پر براہ راست اثر ڈالتی ہیں۔ Bank of Japan عالمی حالات کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے. تاکہ معاشی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
مارکیٹ کی صورتحال.
Asian Sessions کے دوران US Dollar مندی کا شکار کا نظر آیا ۔ اس طرح یہ North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 144 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر اوور سولڈ کنڈیشنز کو ظاہر کرتے ہوئے Correction جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ محدود رینج میں ٹریڈ اور Correction شروع ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 144.60, 143.60 اور 143.20 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 144.80 , 145.30 اور 145.80 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 147 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔