ڈونلڈ ٹرمپ کی Tariff Threats اور انکے Global Markets پر اثرات
Traders remained cautious after unexpected statement from the Elected US President
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر Global Markets کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس بار انہوں نے Truth Social پر اپنی پوسٹ کے ذریعے "Tariff Threats” کا اعلان کیا، جس میں Mexico, Canada اور China کے خلاف بھاری ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان کے نتیجے میں Currencies, Commodities، اور Stock Markets میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔
Day One Tariffs کا اعلان اور Global Markets پر اثرات.
ٹرمپ نے اپنے اعلان میں کہا کہ وہ میکسیکو اور کینیڈا پر 25% Tariffs اور چین پر 10% Tariffs عائد کریں گے۔ اس بیان نے فوراً اثر دکھایا:
ان کی جانب سے White House میں قدم رکھنے کے پہلے ہی دن Mexico, Canada اور China کے خلاف نئے Tariffs عائد کرنے کی دھمکیوں نے عالمی معیشت پر فوری اور گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان اعلانات نے نہ صرف Currencies اور Commodities بلکہ Stock Markets میں بھی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے. ذیل میں ہم نو منتخب شدہ امریکی صدر کے اس غیر متوقع بیان کے Global Markets پر اثرات کا جائزہ لیں گے.
- Currencies:
- New Zealand Dollar (Kiwi) نے ایک سال کی کم ترین سطح پر 0.58c کو چھوا۔
- Australian Dollar (AUD) 1% گرا جبکہ Canadian Dollar نے USD کے مقابلے میں 2020 کی سطح تقریباً 142 Handle تک چھو لی۔
- Mexican Peso کو سب سے زیادہ نقصان ہوا، جو 2% نیچے گرا۔
- ٹرمپ کی دھمکیاں اکثر مذاکرات میں سخت موقف کے طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ امکان ہے کہ US اور اس کے تجارتی شراکت داروں کے درمیان نئے مذاکرات ہوں گے۔
- China اور US کے درمیان تجارتی معاہدے پر نظرثانی ہو سکتی ہے، لیکن یہ عمل طویل اور پیچیدہ ہو سکتا ہے۔
Asian Markets پر اثرات.
ٹرمپ کے بیان نے ایشیائی Equities کو بھی متاثر کیا. جس کے بعد
- Nikkei 225 میں 1.7% کی گراوٹ دیکھی گئی۔
- Shanghai Composite اور Hang Seng بھی مندی کا شکار ہوئے۔
دیگر مارکیٹس
- Bond Yields:
- امریکی UST 30-year Bond Yields 0.2% کم ہوئیں۔
- Japan, New Zealand, اور Australia کے Bond Yields میں بھی کمی آئی۔
- Commodities:
- Gold اور Silver نے نقصانات میں توسیع کی۔
- WTI Crude Oil $69 فی بیرل سے نیچے آ گیا۔
- Chinese Yuan:
- چین کے PBOC نے Yuan کو مارکیٹ کے اندازے سے 400 بیسز پوائنٹس زیادہ مضبوط رکھا، لیکن USD/CNH نے 7.27 Handle کو چھوا۔
مستقبل کی توقعات
ٹرمپ کے Tariff Threats سے عالمی معیشت میں غیر یقینی بڑھ گئی ہے۔
- FOMC Minutes اور دیگر اہم اعداد و شمار پر سرمایہ کاروں کی نظر ہے۔
- ہفتے کے آخر میں China Manufacturing PMI اور US GDP کے اعداد و شمار بھی اہم ہوں گے۔
ٹرمپ کے بیانات نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر Markets کے رجحانات کو اپنے بیانات سے بدل سکتے ہیں۔ تاہم، Global Economy پر ان کے ان اقدامات کے اثرات دور رس ہوں گے۔ Diplomatic Efforts اور Mutual Trade Agreements ہی اس غیر یقینی صورتحال کو کم کر سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔