آج کے معاشی واقعات آپ کی ٹریڈ کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں۔ ؟

آج امریکہ اور یورپ سے کوئی ہائی پروفائل ڈیٹا ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ تاہم کے صدر یورپی بینک کی تقریر شیڈولڈ ہے۔

آج سوموار ، 25 ستمبر ہے۔ کاروباری ہفتے کا پہلا دن۔ معاشی واقعات کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 4.00 بجے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے پالیسی ساز رکن جونز کی تقریر سے ہو گا۔ جس میں آئندہ کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں سگنلز مل سکتے ہیں۔

ایشیائی سیشنز کے شیڈولڈ معاشی واقعات

سنگاپور کی Inflation Report کا اجراء صبح 5.00 بجے کیا جائے گا۔ اگست 2023ء کی اس رپورٹ سے Straight Times Index پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ جبکہ ملک کی معاشی صورتحال ، افراط زر اور صارفین کی قوت خرید کے بارے میں بھی اندازہ لگایا جا سکے گا۔ رپورٹ کے انتظار میں مارکیٹ کے ابتدائی سیشن میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ترکی کی Business Confidence Report عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7.00 بجے پبلش کی جائے گی۔ ترکش لیرا کے لئے اسکی ریڈنگ خاصی اہمیت کی حامل ہے۔

یورپی سیشنز میں کون سے اہم ایونٹس ہوں گے۔؟

یورپی معاشی دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 8.00 بجے German IFO Business Survey کے رہلیز ہونے سے ہو گا۔ جس سے یورو اور Dax30 متاثر ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جرمن معیشت روس سے ذرائع توانائی کی سپلائی بند ہونے کے بعد سے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

حکومتی وزراء کساد بازاری (Recession) کا اعتراف کر رہے ہیں اور کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) ایک مرتبہ پھر دوہرے ہندسے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ان حالات میں معاشی سرگرمیوں کا چانچنے کے لئے یہ ڈیٹا انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

یورپی زون کے 10اور 30 سالہ یورو بانڈز کو بذریعہ آن لائن نیلامی 9.45 بجے یورپی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یورو اور یورپی اسٹاکس پر اثرانداز ہونے والا ایک اور معاشی ایونٹ صدر یورپی سینٹرل بینک کریسٹین لیگارڈ کی تقریر ہے جو کہ عالمی وقت کے مطابق 1.00 بجے شیڈولڈ ہے۔ اس سے آنیوالے دنوں کے بارے میں مانیٹری ہالیسی کی سمت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ECB Monetary Policy اور Rate Hike Program بند کرنے کے اعلان سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو شدید گراوٹ کا شکار ہوا۔ اسکے علاوہ اسٹاکس پلیئرز بھی انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے۔ سربراہ یورپی بینک کی تقریر سے کوئی مانیٹری سگنل  ملنے پر مارکیٹ ڈائریکشن متعین کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کے معاشی واقعات آپ کی ٹریڈ کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں۔ ؟آج کے دن امریکی سیشنز میں کوئی اہم ایونٹ شیڈول نہیں ہے۔ یکم اکتوبر سے نئے حکومتی سال کے آغاز کی تیاریوں میں مارکیٹس کو کوئی ٹریگر دستیاب نہیں ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button