آج کے معاشی واقعات بین الاقوامی مارکیٹ موڈ پر کیسے اثرات مرتب کر سکتے ہیں ؟

آج سوموار ہے۔ مئی کی 8 تاریخ اور ہفتے کا پہلا کاروباری دن۔ ۔معاشی واقعات کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 1.30 بجے آسٹریلیا کی NAB Business Confidence رپورٹ کے اجراء سے ہو گی۔ یہ سروے ڈیٹا AUDUSD کے ٹریڈنگ مومینٹم پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ گذشتہ ماہ کے دوران اس رپورٹ کے منفی اعداد و شمار سے آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں دیگر حریف کرنسیز کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی تھی۔ اسکے علاوہ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں بھی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

اسکے بعد آسٹریلیئن کنسٹرکشن سیکٹر کی Building Permits Report پبلش کی جائے گی۔ جس کے نتیجے میں Aussie ڈالر اور ASX200 کی ٹریڈنگ ڈائریکشن تبدیل ہو سکتی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس کے ساتھ ہی مارچ 2023ء کی Private House Approvals رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔ اس طرح آسٹریلوی سیشن خاصا متحرک دکھائی دے رہا ہے۔

آج کے اہم یورپی اور امریکی معاشی واقعات

یورپی سیشنز کی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز جرمنی کی Industrial Production Report سے ہو گا۔ مارچ 2023ء کی یہ رپورٹ Dax30 اور یورو کے سرمایہ کاروں پر اثر انداز ہو گی۔ واضح رہے کہ جرمن رپورٹ کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 6.00 بجے کیا جائے گا۔ مارچ کی ہی U.S Whole Sale Inventories کی اشاعت 14.00 بجے کی جائے گی۔ جس سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی قدر کسی حد تک تبدیل ہو سکتی ہے۔

قلیل المدتی 2 اور 6 ماہ کے U.S Treasury Bills کی نیلامی 15.30 بجے کی جائے گی۔ جس سے نہ صرف محکمہ خزانہ فنڈز اکٹھے کرے گا۔ بلکہ مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں نیلامی کے ذریعے U.S Bonds میں بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے اور حتمی نتائج Bonds Yields میں اضافے کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔ تاہم امریکی ڈالر کی سمت میں بڑی تبدیلی کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ گذشتہ ہفتے ریلیز ہونیوالے High Profile Data کے اثرات اس ہفتے بھی محسوس کئے جاتے رہیں گے۔

ان کے علاوہ U.S Credit Ceiling کا معاملہ بھی مارکیٹ کو خاصا محتاط کئے ہوئے ہے۔ برطانوی BRC Retail Sales سروے عالمی وقت کے مطابق 23.01 بجے منظر عام پر آئے گا۔ تاہم اسوقت FTSE100 میں کاروباری دن اختتام پذیر ہو چکا ہو گا اس لئے اس سروے کے اثرات برطانوی پاؤنڈ کی قدر پر مرتب ہوں گے۔

معاشی سرگرمیوں کا اختتام

عالمی معاشی سرگرمیوں کے اختتام پر دو رپورٹس جاری کی جائیں گی۔ Japanese Household Spending ڈیٹا 23.30 بجے ریلیز ہو گا۔ جس سے جاپانی عوام پر افراط زر (Inflation) کے اثرات اور قوت خرید کا تعین کیا جا سکے گا۔ اس طرح یہ USDJPY اور Topix کے علاوہ Nikkei225 پر بھی اثر انداز ہو گا جبکہ اسی وقت امریکی سیشنز کے اختتام پر Spanish Consumer Confidence Report شائع ہو گی اور اس سے یورو کی لیکوئیڈیٹی تبدیل ہو سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button