Jolts Jobs Opening اور CBT Consumer Confidence , آج کے معاشی واقعات آپ کی ٹریڈ پر کیسے اثرانداز ہو سکتے ہیں ؟

اہم شیڈولڈ ایونٹس کے پیش نظر مارکیٹس محتاط موڈ اختیار کئے ہوئے ییں۔

Jolts Jobs Opening اور CB Consumer Confidence سمیت  آج کئی ایسے شیڈولڈ ایونٹس ہیں جو آپ کی ٹریڈنگ اسکرین پر نمودار ہونے والے اعداد و شمار کو غیر معمولی طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔

معاشی واقعات کا جائزہ

آج 29 اگست 2023ء ہے۔ منگل کا دن۔ ٹریڈنگ ایونٹس کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 3.35 بجے 2 سالہ جاپانی بانڈز کی نیلامی سے ہو گی۔ جس کے ذریعے مارکیٹ سے بینک آف جاپان سرکلولیٹری ین کی اضافی مقدار واپس لے کر اسکی طلب (Demand) میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسکے نتائج USDJPY کی قدر پر اثرانداز ہوں گے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ رواں سال کی پہلی Open Market Intervention کا آغاز ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اپنے پیشرو ہارو ہیکو کروڈا کے برعکس بینک آف جاپان کے موجودہ گورنر کازو اوئیڈا کئی بار ریڈ لائنز ڈرا کرنے کے باوجود موثر اوپن مارکیٹ مداخلت نہ کر سکے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ شدید تنقید کی زد میں بھی رہے۔

یورپی ٹریڈنگ سیشن

جرمنی کی GIK Consumer Confidence Report کا اجراء عالمی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کیا جائے گا۔ جس کے گہرے اثرات یورو اور Dax30 پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔ جبکہ French Consumer Confidence Report اس کے 45 منٹس بعد 6.45 بجے پرنٹ کہ جائے گی جو یورو کے علاوہ CAC40 پر اثرانداز ہو گی۔

یورپی یونین کی Retail Sales رپورٹ 7.00 بجے ریلیز ہو گی۔ جس کے بعد یورپی اسٹاکس اور یورو دونوں کی سمت ازسرنو مرتب ہو گی۔ Turkish Economic Confidence Index عالمی معیاری وقت کے مطابق 7.00 بجے جاری ہو گا۔ ترکش لیرا کی قدر میں شدید کمی کے بعد مقامی اور عالمی سرمایہ کار اس سروے رپورٹ پر فوکس کئے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسی وقت Trade Balance Report بھی پبلش کی جائے گی۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے Bullock کی تقریر 7.40 بجے شیڈولڈ ہے ۔ مستقبل کی مانیٹری پالیسی اور Rate Hike Program کے حوالے سے کئی اہم ہنٹس ملنے کی توقع ہے۔

Jolts Jobs Opening ، ہنگامہ خیز U.S Sessions

عالمی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجے U.S CBT Consumer Confidence Report ریلیز کی جائے گی جبکہ اسی وقت Jolts Data بھی پبلش کیا جائے گا۔

Jolts Jobs Opening اور CBT Consumer Confidence , آج کے معاشی واقعات آپ کی ٹریڈ پر کیسے اثرانداز ہو سکتے ہیں ؟

یہ دونوں رپورٹس عالمی مارکیٹس کی سمت مکمل طور پر تبدیل کر سکتی ہیں اس کے بعد ہفتہ وار Crude oil Inventories۔ بھی جاری ہوں گی۔ اس کی ریڈنگ امریکی ڈالر انڈیکس اور WTI پر اثرانداز ہونیکی توقع ہے۔   اس کے ساتھ ہی عالمی معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button