PSX کی موجودہ صورتحال اور Corporate Sector کے شاندار Financial Results

Pakistani Companies performed outstandingly during quarter, surged demand for stocks

Corporate Sector کے شاندار Financial Results کے باعث PSX نے جمعرات کے روز کم بیک کیا. جس کے نتیجے میں   اور بینچ مارک KSE100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

کاروباری سیشن کے زیادہ تر حصے میں انڈیکس کافی حد تک مستحکم رہا، تاہم Market کے ہیوی ویٹ کی جانب سے Financial Results کا  اعلان ہونے پر رحجان میں بہتری آئی اور انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

Corporate Sector کے Financial Results

دوران ٹریڈ ڈرامائی موڑ اس وقت آیا. MARI Petroleum  نے اپنے Financial Results کا اعلان کیا. جس میں Bonus Shares اور Dividend کی بھاری رقم کا اعلان کیا گیا۔  اس  نے دیگر کمپنیوں کی Share Price  کو تقویت دی اور سرمایہ کاروں نے متاثر کن نتائج کا رجحان محسوس کیا۔

PSX کی موجودہ صورتحال اور Corporate Sector کے شاندار Financial Results
Financial Results of MARI Petroleum

اس کے بعد Cement، Commercial Banks اور Oil and Gas  سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی. OGDC ، MARI، MEBL، PPL، HBL اور NBP سمیت Heavy Stocks مثبت زون میں رہے۔

AKD Securities میں ریسرچ کی سربراہ حنا احمد کا کہنا ہے. کہ خریداری زیادہ تر نتائج پر مبنی ہے. جو Meezan Bank اور MARI Petroleum سمیت Index Heavy Weight کی مضبوط مالی کارکردگی کی وجہ سے آئی ہے۔

Meezan Bank اور MARI کے بہترین نتائج

ملک کے سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے 30 جون 2024ء کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے دوران 26.89 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 17.39 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں تقریباً 55 فیصد زیادہ ہے۔

Meezan Bank's Financial Results
Meezan Bank’s Financial Results

دریں اثناء، MARI نے 2024ء میں 77.28 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا. جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 56.13 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 38 فیصد زیادہ ہے.

بدھ کے روز پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا. اور انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد منفی زون میں بند ہوا. کیونکہ سرمایہ کاروں نے دستیاب مارجن پر منافع حاصل کرنے کو ترجیح دی.

Global Stocks میں اتار چڑھاؤ کے PSX پر اثرات.

جمعرات کو Chinese Stocks میں تیزی جبکہ دیگر Asian Markets میں مندی دیکھی گئی. کیونکہ کچھ سرمایہ کاروں نے معاشی بحالیکے باعث Chinese Market پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

Asian Stocks میں Tech Shares  کی فروخت میں اضافہ ہوا. جبکہ Yen اور US Bonds میں تیزی دیکھنے میں آئی. کیونکہ عالمی سرمایہ کاروں کو Markets کے لیے ایک مشکل ہفتے میں اپنے قدم جمانے میں مشکلات کا سامنا رہا

MSCI کا ASIA X اسٹاک انڈیکس 0.38 فیصد کمزور رہا، جبکہ جاپان کا Nikkei انڈیکس 0.74 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

Global Stock میں مندی کا رجحان رواں ہفتے کے آغاز پر Pakistani Capital Market پر بھی اثر انداز ہوا. اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دیتے ہوئے دکھائی دئیے. تاہم گزشتہ روز بننے والا ٹرینڈ آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button