Chinese Monetary Policy پالیس کا اعلان ، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی

پیپلز بینک آف چائنا کی پالیسی میٹنگ کے اختتام پر Interest Rate میں 10 بنیادی پوائنٹس کمی کی گئی

Chinese Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Chinese Monetary Policy کی تفصیلات۔

پیپلز بینک آف چائنا (PBOC) کی پالیسی میٹنگ کے اختتام پر Interest Rate میں 10 بنیادی پوائنٹس کمی کی گئی۔ جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تفریط زر اور معاشی سست روی سے بحالی کیلئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ Covid-19 کے کی وجہ سے عائد سخت سماجی اور معاشی ہابندیاں مرحلہ وار نرم کرنے کے باوجود چینی ریئل اسٹیٹ اور ہراپرٹی سیکٹر بری طرح سے قرضے میں ڈوبا ہوا ہے۔

 Chinese Monetary Policy پالیس کا اعلان ، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی

اسی وجہ سے حکومت کی طرف جامع مالیاتی پلان (Fiscal Stimulus Program) جاری کئے جانے کی توقع ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

اگرچہ چینی مانیٹری پالیسی توقعات کے مطابق رہی اور شرح سود میں کمی کے بارے میں تخمینے جاری کئے گئے تھے۔ تاہم اس کے باوجود فیصلے کے بعد آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ان کرنسیز کے سرمایہ کار رواں ہفتے Fiscal Stimulus Program کا اتظار کر رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ چین کے سب سے بڑے ٹریڈنگ پارٹنرز ہیں۔ ان کرنسیز کی سب سے زیادہ طلب (Demand) بھی چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایشیائی ملک سے جڑی خبریں ان پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button