US Non Farm Payroll Report جاری، امریکی ڈالر اور گولڈ میں گراوٹ

US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر اور گولڈ کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اس طرح مارکیٹ میں ملا جلا ردعمل نظر آ رہا ہے۔

US Non Farm Payroll Report کا جائزہ

U.S Bureau Of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023ء میں 3 لاکھ 39 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 90 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح یہ ڈیٹا بھاری مارجن کے ساتھ توقعات کو مات دے گیا۔ اگر اس کا تقابلہ اپریل کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 2 لاکھ 53 ہزار رہی تھی۔ اس طرح مسلسل چوتھے ماہ Employment Contracts تخمینوں سے زیادہ بہتر رہے۔

 

US Non Farm Payroll Report

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.7 فیصد رہا جبکہ متوقع ریٹ 3.5 فیصد رہا۔ یہ پہلو توقعات سے منفی رہا۔ فی گھنٹہ اجرت (Hourly Earning) میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اتنی ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی جبکہ اس کی سالانہ شرح 4.3 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ 4.4 فیصد کا تخمینہ تھا۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ قدرے منفی رہی۔

پرائیویٹ شعبے میں 2 لاکھ 83 ہزار نئے کانٹریکٹس کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 83 ہزار کی اطلاعات تھیں۔ دوسری طرف صنعتی شعبے (Manufacturing Sector) میں 2 ہزار کی کمی واقع ہوئی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 6 ہزار کے اضافے کی توقع تھی۔ گھریلو ملازمین (House Hold Employees) میں 3 لاکھ 10 ہزار کانٹریکٹس کم ہوئے جبکہ 1 لاکھ 39 ہزار کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔

اگر اس ڈیٹا کی تفصیلات کا جائزہ لیں تو اگرچہ اس میں نئی ملازمتوں کی تعداد ایک بہت بڑا سرپرائز ہے۔ تاہم دیگر تمام پہلو منفی رہے ہیں جس سے سرمایہ کار مزید بے یقینی کے شکار ہو گئے ہیں

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ کی طرح مارکیٹ کا ردعمل بھی حیران کن ہے۔ عمومی طور پر گولڈ اور ڈالر ایک دوسرے کی مخالف سمت میں ٹریڈ کرتے ہیں۔ کیونکہ امریکی ڈالر میں گراوٹ سے U.S Bonds Yields میں کمی ہوتی ہے اور سرمایہ کار کماڈٹیز بالخصوص گولڈ، پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کی طرف منتقل ہو جاتے ہیں۔ لیکن آج کی رپورٹ کے متضاد پہلوؤں کے سامنے آنے پر گولڈ اور ڈالر دونوں ہی منفی رجحان اختیار کر گئے ہیں

سنہری دھات 1980 سے 1960 ڈالرز فی اونس پر نظر آ رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.0750 کے قریب آ گیا ہے۔ دیگر کرنسیز میں بھی ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button