FOMC Meeting کے پیش نظر US Treasury Bonds توجہ کے مرکز.
players will have to wait for vindication from the Fed tomorrow for clear direction
US Treasury Bonds حالیہ دنوں میں بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ Bonds Prices اور Yields میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے. اور اس کی بنیادی وجہ FOMC Meeting ہے. جس کے اختتام پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب US Monetary Policy کا اعلان کیا جائیگا. اس بار Rates Cut Policy پر ہونیوالی بحث اور پالیسی ساز اراکین کی طرف سے دیے جانیوالے بیانات کے پیش نظر Fed Monetary policy انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے.
FOMC Meeting سے پہلے US Treasury Bonds کی صورتحال.
بانڈ مارکیٹ کی موجودہ حالات میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی بے چینی واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے. جو کہ فیڈرل ریزرو کے فیصلوں سے براہ راست جڑی ہوئی ہے۔
مجموعی طور پر اگست میں طویل المدتی بانڈز کی Yields میں اضافہ ہوا. تاہم US Inflation Report کے بعد سے ان میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جو کہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ Markets میں Federal Reserve کی جانب سے ممکنہ فیصلوں کے بارے میں عدم یقین ہے، جس سے US Bonds Market میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے طویل المدتی Bonds Yields میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ یہ تبدیلی اس وقت ہوئی ہے جب Federal Open Market Committee کے اجلاس کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔
Bonds Market کن عوامل کی بنا پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہوتی ہے؟
FOMC Meeting اجلاس سے قبل، میڈیا میں پھیلنے والی افواہیں اور توقعات Bonds Yields پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ جب مارکیٹ پلیئرز یہ محسوس کرتے ہیں کہ فیڈرل ریزرو Policy Rates میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کرے گا. تو طویل مدتی کی Bonds Yields میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کم سود کی شرحوں کی توقع بانڈز کی قیمتوں کو بلند کرتی ہے، جس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی آتی ہے۔
عالمی معاشی حالات بھی امریکی بانڈز کی پیداوار پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جب عالمی منڈیوں میں عدم استحکام یا معاشی مشکلات بڑھتی ہیں، تو سرمایہ کار محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہوتے ہیں، جیسے کہ امریکی طویل مدتی بانڈز۔ اس طلب میں اضافے کے نتیجے میں، Bonds Prices بڑھتی ہیں. اور انکی Yields میں کمی آتی ہے۔
اجلاس میں جاری ہونے والے بیانات اور اقتصادی پیش گوئیاں بھی ان پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ اگر کمیٹی اقتصادی حالات کی بہتری یا برقراری کی بات کرتی ہے، تو سرمایہ کار طویل مدتی بانڈز کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔