Crude Oil Prices میں تیزی، Middle East میں Logistic Routes کی بندش.

Egypt has announced that operations in Suez Canal stopped after attacks from Housi Rebels

Crude Oil Prices میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . Middle East میں جنگ کے شدت اختیار کرنے کے بعد Yemen کے Housi Rebels کی طرف سے تجارتی جہازوں پر حملوں کی وجہ سے Suez Canal میں نقل و حمل محدود کر دی گئی ہے . دریں اثنا Turkish Officials کی طرف سے بھی Union کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ Golden Horns اور Strait of Basphorus سے خطّے میں Cargo Ships پر Gaza War کے ردعمل میں حملے ہو سکتے ہیں اس لئے احتیاط سے کام لیا جائے . 

Crude Oil Prices پر Geopolitical مسائل کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں. ؟

اختتام ہفتہ پر Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے .

سامان منتقل کرنے والے دو بڑی Freight Companies نے اعلان کيا ہے کہ حوثيوں کے حملے کے تناظر ميں وہ اپنے بحری جہازوں کو Suez Canal سے گزرنے نہيں ديں گے۔ یہی وجہ ہے کہ آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Crude oil کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، جن میں آنیوالے دنوں کے دوران شدت آ سکتی ہے .

بحری راستوں کے معاملے پر عالمی ردعمل.

French Foreign Minister کيتھرين کولونا نے Tel Aviv ميں بيان ديا کہ بحيرہ احمر ميں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا رد عمل ضروری ہے۔ انہوں نے بتايا کہ ان حملوں سے نمٹنے کے ليے حکمت عملی پر غور و فکر جاری ہے.

White House کےa ترجمان جان کربی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو عالمی تجارت پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا اور Freight cargo کی بین البراعظمی منتقلی کو یقینی بنایا جائیگا.

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران WTI Crude Oil دو فیصد بحالی کے ساتھ 72ڈالر فی بیرل پر بحال ہوا ہے۔ اس سے قبل اختتام ہفتہ پر یہ 70 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا .

Crude Oil Prices میں تیزی، Middle East میں Logistic Routes کی بندش.
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil بھی د بحالی کے ساتھ 76 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 73 ڈالرز رہی۔

Brent crude Oil
Brent Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button