USDJPY میں Japanese Government کی Verbal Intervention کے بعد مندی.
Japanese Yen finds support as Risk Factor seems to be increase in Asian Markets
USDJPY میں آج 153.00 سے نیچے گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، جس سے اس نے پچھلی Gains بھی کھو دیں ۔جاپان کی Verbal Intervention نے مارکیٹ کی مثبت حالت اور Fed US Dollar Rebound کو پسِ پشت ڈال دیا ، اور اس طرح US Dollar پر Bearish Pressure بڑھنا شروع ہو گیا.
Japanese Yen کی بحالی
Asian session کے دوران Japanese Yen میں کچھ Dip-Buying دیکھنے کو ملی. جس نے اپنے امریکی ہم منصب کے خلاف اسٹرینتھ حاصل ۔ جاپان کی Verbal Intervention ایک اہم عنصر ثابت ہوئی. جو JPY کی سپورٹ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ US Treasury bond yields میں گراوٹ نے JPY کے لیے ایک فائدہ مند ماحول پیدا کیا. کیونکہ JPY ایک کم Interest Rate کی حامل کرنسی ہے۔
جاپان کی اقتصادی صورت حال اور Bank of Japan (BoJ) کی پالیسی
جاپان کے اقتصادی اعداد و شمار میں کچھ کمزوری دیکھنے کو ملی۔ September میں جاپان کی Real Wages اور Household Spending میں مسلسل دوسرے مہینے کمی آئی. جو Inflation Outlook پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار Bank of Japan’s (BoJ) کے Rate-Hike کے منصوبوں میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں۔ جاپان کے موجودہ Political Landscape اور Risk-On Mood کے ساتھ، Safe-Haven JPY میں کسی بڑی تیزی کی توقع نہیں کی جا رہی۔
USD/JPY پر امریکی سیاست کے اثرات
US Dollar (USD) نے جمعہ کو کچھ Buying Interest دیکھنا شروع کیا، جس سے USDJPY کو کچھ سپورٹ حاصل ہوئی۔مزید براں US Federal Reserve کے فیصلے کے بعد USD کی پوزیشن میں کچھ استحکام آیا۔ جیروم پاول نے rate cuts کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا. علاوہ ازیں ان کے سیاسی بیان سے مارکیٹ میں افواہیں پھیل گئیں کہ Fed نئے امریکی صدر کے آنے پر کسی بحران کا شکار ہونے جا رہا ہے۔
CME Group’s FedWatch Tool کے مطابق، مارکیٹ کے شرکاء یہ توقع کرتے ہیں. کہ Federal Reserve دسمبر میں مزید Rate Cuts کرے گا، جس کا اثر USDJPY جوڑے کی سمت پر پڑ سکتا ہے۔
جاپان کے معاشی ڈیٹا اور حکومت کی مداخلت
جاپان کے تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار میں Household Spending میں 1.3% کی کمی دیکھی گئی. جو کہ مسلسل دوسرے ماہ کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ، Inflation-Adjusted Wages میں بھی کمی آئی ہے. جو جاپان کے Inflation Outlook پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ یہ صورتحال BoJ کے Rate Hikes کے منصوبوں کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔
USDJPY کی سمت.
USDJPY نے اس ہفتے 154.00 کی سطح کو عبور کیا. خاص طور پر جب US Presidential Election میں Donald Trump کی فتح کے بعد Currency Markets میں ہلچل آئی۔ جاپان کے حکومتی عہدیداروں نے اس بڑھتی ہوئی قیمت کو روکنے کے لیے Verbal intervention کی۔ جاپان کے چیف کیبنٹ سیکرٹری، Yoshimasa Hayashi نے کہا کہ حکومت FX market میں ہونے والی حرکات پر کڑی نظر رکھے گی۔
Government Intervention اور جاپان کا کرنسی مارکیٹ پر اثر
جاپان کے Finance Minister, Katsunobu Kato نے اس بات پر زور دیا. کہ حکومت Donald Trump’s policies کے جاپان کی معیشت پر اثرات کو بغور دیکھے گی۔ جاپان نے ماضی میں کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کی ہے تاکہ JPY کی قیمت کو غیر مستحکم ہونے سے بچایا جا سکے۔ Ministry of Finance کے اعداد و شمار کے مطابق، جاپان نے June 27 سے July 29 تک Open Market Intervention کے لیے 5.53 ٹریلین ین خرچ کیے۔
مستقبل کی توقعات.
US Dollar میں جمعہ کو کچھ Buying Interest دیکھا گیا، جس سے USDJPY کو کچھ سپورٹ ملی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ اپنا Bullish Momentum برقرار رکھ سکے گا یا نہیں۔ مارکیٹ میں Fed Rate Cuts کی توقعات اور JPY میں جاپانی حکومتی مداخلت کے ساتھ، اس جوڑے کی سمت کا تعین کرنے کے لیے US sentiment data اور جاپان کے اقتصادی اعداد و شمار اہم ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔