Swiss Manufacturing PMI معاشی سرگرمیوں میں وسعت کی عکاس۔

ستمبر 2023ء میں پرچیز مینیجرز انڈیکس 44.9 فیصد رہا۔

Swiss Manufacturing PMI ریلیز کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد سوئس فرانک میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Swiss Manufacturing PMI کی تفصیلات۔

سوئس محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں صنعتی پیداواری شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 44.9 فیصد رہا۔ اس سے قبل مارکیٹ توقعات 40.5 فیصد تھیں۔ واضح رہے کہ 50.00 سے نیچے ریڈنگ منفی شمار کی جاتی ہے۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ شرح 39.9 فیصد تھی۔

Swiss Manufacturing PM معاشی سرگرمیوں میں وسعت کی عکاس۔

رپورٹ سوئس صنعتی پیداواری شعبے کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہی ہے۔؟

اعداد و شمار اگرچہ ابھی بھی منفی زون میں ہیں۔ اسکے باوجود سوئس صنعتی پیداواری شعبے میں نمایاں بہتری کو ظاہر کر رہی ہے۔ دیگر تفصیلات کا جائزہ لیں تو پیداوار 48.5 فیصد رہی ہے۔ یعنی اس میں اگست کی نسبت 9.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ Orderbook میں سابقہ رپورٹ کی نسبت 8.8 فیصد نئی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ جبکہ خریداری کے والیوم میں 2.3 فیصد بہتری آئی ہے۔

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق صنعتی شعبے کے Employment Contracts میں بھی 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکا انڈیکس 50.6 فیصد رہا ۔ جو کہ Swiss Labor Market پر Inflation کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت کو ظاہر کر رہا ہے۔

یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پہلی بار صنعتی شعبے میں نئے آرڈر کہ تعداد 55 فیصد بڑھی ہے جو کہ ملکی معیشت کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہی ہے۔ بروقت پورے ہونیوالے آرڈرز کی تعداد 37.2 فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 38.4 فیصد تھی۔ اس طرح رپورٹ کا یہ جزو منفی رہا ہے۔

آخر میں ذکر کریں گے Sales Stock کا جو کہ 1.8 فیصد کی نمایاں بہتری کے بعد 51.9 فیصد رہا ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ تمام تخمینوں اور پیشگوئیوں کو مات دیتے ہوئے شعبے کی مضبوطی کو ظاہر کر رہی ہے۔ مارچ میں آنیوالے بینکنگ بحران کے بعد Recession کی علامات پہلی بار کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد سوئس فرانک کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.34 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.9118 پر ٹریڈ کرتے ہوئے 0.9100 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کا دفاع کر رہا ہے۔ جو کہ ایک ہفتے کے دوران اسکی کم ترین سطح ہے۔

USDCHF

ٹیکنیکی اعتبار سے اسوقت بھی یہ اپنے بلش زون میں تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔ جبکہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے بھی اوپر ہے۔ 0.9000 سے اوپر اسکا بلش ریگریشن چیینل ہے جس کا اختتامی پوائنٹ 0.8950 کے قریب ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button