Japanese CPI Report اور Yen کی قدر میں بحالی.
Data above expectations raised demand for Japanese Currency during Asian Sessions.
Japanese CPI توقعات سے مثبت 3.6 فیصد پر آنے کے بعد Japanese Yen کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. USDJPY اس دوران ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب آ گیا . Leading Asian Currency میں حالیہ دنوں کے دوران ہونیوالی شدید گراوٹ کے بعد Bank of Japan کی طرف سے Open Market Intervention کی افواہیں بھی زور پکڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں.
Japanese CPI Report کی تفصیلات۔
Japanese Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں Consumer Price Index کی سطح دسمبر 2024 کے دوران 3.6 فیصد رہی ہے ۔ اس سے قبل معاشی ماہرین 3.4 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے تھی۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.9 فیصد رہی تھی۔
ادھر Core CPI کی سطح 3.0 فیصد رہی ہے. جبکہ معاشی ماہرین اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے . اس طرح گزشتہ ماہ سے زیادہ Headline Inflation سامنے آنے پر Japanese Labour Market کے بارے میں پھیلنے والی افواہیں کم ہوئی ہیں. جس کا ایڈوانٹیج بظاھر Japanese Yen حاصل کرنے میں کامیاب رہا. اور سرمایہ کاروں کا رجحان رسک فیکٹر بڑھنے سے JPY کی طرف ہو گیا ہے.
جاپان میں Inflation کی بڑھتی ہوئی شرح کئی عوامل کی وجہ سے ہے۔ عالمی سطح پر توانائی اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، جیسے کہ خوراک اور تیل، نے Japanese Economy پر دباؤ ڈال رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، جاپانی حکومت کی مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے بھی CPI میں اضافہ ہوتا رہا. جب قیمتیں بڑھتی ہیں، تو لوگوں کی خریداری کی طاقت کم ہو جاتی ہے. جس سے طلب میں کمی واقع ہوتی ہے
Open Market Intervention کی توقعات.
حالیہ عرصے کے دوران Yen کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے BOJ کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا بھی جاری کئے جانے والے بیان میں موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 145 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں US Dollar دو ماہ قبل 161 جبکہ پرطانوی پاؤنڈ 190 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔
Technical Indicators کیا نشاندہی کر رہے ہیں؟
Asian Sessions کے دوران US Dollar میں منفی رجحان نظر آیا ۔ چار گھنٹوں کے چارٹ پر یہ South کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . اس منظر نامے کے ساتھ یہ 1455 کی نفسیاتی سطح کا دفاع دکھائی دے رہا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے کے قریب منفی ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔