KSE100 میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ، SBP Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

Decision by State Bank of Pakistan against Market Expectations squeezed demand for Stocks

KSE100 میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد Pakistan Stock Exchange کے Benchmark Index نے دن کے اختتام پر 73 اور 72 ہزار کی نفسیاتی حدوں کو توڑ دیا ہے . اسکی بنیادی وجہ SBP Monetary policy کا توقعات سے برعکس فیصلہ ہے.  گزشتہ ایک ہفتے سے معاشی ماہرین Policy Rates میں کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے.

SBP Monetary Policy کی تفصیلات.

SBP Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ Monetary Policy Committee  نے ایک مرتبہ پھر  Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ جبکہ آئندہ اجلاس میں Policy Rates کا تعین Sensitive Price Index کے مطابق کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.

State Bank of Pakistan کے جاری کردہ پریس ریلیز می بتایا گیا ہے کہ Monetary Policy Committee کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں Global Markets کی صورتحال ، IMF کے ساتھ معاہدے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر    ، Headline Inflation اور ملکی نظام زر پر تفصیلی بحث کی گئی۔

KSE100 میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ، SBP Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
SBP Monetary Policy Statement

 

ممبران نے نوٹ کیا کہ مارچ  2024ء کے دوران ملک میں Inflation کی شرح 29 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جو کہ گزشتہ 5 ماہ کی کم ترین سطح ہے.  علاوہ ازیں پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ میں  یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ Petroleum Products کی قیمتیں مستحکم رہنے  کے مستقبل قریب میں  مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ، جس سے آئندہ CPI Report جو کہ مئی  میں جاری کی جائے گی ، میں Headline Inflation in Pakistan مزید کم ہو گی اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

 پہلے کوارٹر کا Economic Overview مثبت رہنے کی توقع۔

فیصلہ ساز اراکین نے حالیہ عرصے کے دوران Pakistani Rupees کی قدر مستحکم ہونے پر اظہار اطمینان کیا اور Labour Market پر دباؤ میں کمی کی توقع ظاہر کی ۔ یہ بھی پوائنٹ آؤٹ کیا گیا کہ اسوقت ملک میں Unemployment Rate ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ اور دوہرا ہندسہ عبور کر گیا ہے۔ جو کہ Growth Rate کیلئے منفی ٹریگر ثابت ہو سکتا ہے۔

کمیٹی نے Foreign Debts کی ادائیگیوں  اور مارچ  میں International Monetary Fund کے نئے پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے گئے  انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں اطمینان بخش قرار دیا۔ سینیئر اراکین نے Policy Rates کو Consumer Price Index کے مطابق قرار دیا اور پیشگوئی کی IMF Executive Board سے دوسرے جائزے کی منظوری کے بعد  Central bank پر موجود دباؤ میں کمی آئے گی۔

KSE100 اور Pakistani Stock Market کا ردعمل.

آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 شدید مندی اور Selling Pressure کا شکار رہا . دن کے اختتام پر یہ 1047  پوائنٹس کی کمی سے  71695 پر آ گیا.

KSE100 میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ، SBP Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
KSE100

 

دوسری طرف KSE30 میں بھی شدید مندی دیکھی گئی  . دن کے اختتام پر انڈیکس 491 پوائنٹس مندی سے  23542 پر  بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 23494 سے 24111 کے درمیان رہی

KSE100 میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ، SBP Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button