PSX میں زبردست تیزی، World Bank کی طرف سے امداد کی منظوری.

KSE100 hit 80 thousand level first time in History after signals from international institutions

World Bank کی طرف سے امداد کی منظوری کے بعد PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . Eid Holidays کے دوران International Financial Institutions کی طرف سے مثبت اشارے ملنے پر سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا.

آج دوران ٹریڈ KSE100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار کی بلند ترین سطح سے اوپر آ گیا. جبکہ KSE30 بھی 25400 کے قریب مثبت اپنائے ہوئے ہے.

World Bank کی طرف سے امداد کی منظوری.

World Bank کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق Pakistan کو 2 منصوبوں کے لیے Financing فراہم کرنے کی منظوری دی گئی.

اعلامیے میں بتایا گیا ہے  کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے. رقم جنوبی ایشیائی ملک  میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی. اس سے Agricultural Sector کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔

عالمی ادارے کے مطابق فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو Climate Changes کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔

دوسرے پروجیکٹ کے لئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے. جس کا مقصد Sindh میں Livestock کے شعبے میں  جدت  لانا ہے۔  اس سے صوبے میں  لائیو اسٹاک کے شعبے کو  موسمیاتی تبدیلیوں  سے محفوظ بنایا جائے گا.

Eid Holidays کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے اس پیشرفت کو مثبت علامت کے طور پر لیا گیا. اور خرید داری کی لہر دیکھی گئی. اگرچہ KSE100 انڈیکس 80 ہزار کی نفسیاتی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور اس مرحلے پر پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی . جس کے بعد نماز جمعہ کے وقفے پر انڈیکس 79 ہزار کی سپورٹ پر آ گیا . 

PSX میں زبردست تیزی، World Bank کی طرف سے امداد کی منظوری.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 25400 سے اوپر آ گیا . اسکی بلند ترین سطح 25918 رہی.

PSX میں زبردست تیزی، World Bank کی طرف سے امداد کی منظوری.
KSE30 as on 21st June 2024

IMF کی طرف سے مثبت اشارے اور Budget کے PSX پر اثرات.

Pakistani Finance Bill 2024 پیشی کئے جانے کے بعد International Monetary Fund کی طرف سے معاہدے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے . گزشتہ ہفتے ریٹنگ ایجنسی Moody’s نے بھی اس حوالے سے خصوصی رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں Budget میں پیشی کی گئی Economic Reforms کو خوش آئند قرار دیا گیا تھا.

بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی ایجنسی نے کہا. کہ Finance Bill میں Taxes اور Growth Rate Target  کے ذریعے مالی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Moody’s نے پیشگوئی کی تھی کہ  اس کا مکمل نفاذ حکومت کیلئے خاص بڑا چیلنج ہو گا  . جو ملک کو اپنے بجٹ اہداف کو پورا کرنے. اور اندرونی ضروریات لئے Foreign Financing جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا. جس سے Liquidity Risk میں کمی آئے گی۔

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ Living Cost آنیوالے دنوں میں Taxes اور Utility Bills کی وجہ سے بڑھ سکتی ہے. سے  اصلاحات کے نفاذ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں. اس رپورٹ کے بعد PSX اختتام ہفتہ پر 79 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گئی تھی . جبکہ مثبت مومینٹم آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button