AUDUSD اہم نفسیاتی سطح سے اوپر مستحکم ، Chinese Economic Data کے مثبت اعداد و شمار اور FOMC Minutes کا انتظار

Commodity linked Australian Dollar is trading above 0.6750 in European Sessions

AUDUSD اہم نفسیاتی سطح 0.6750 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے ، جس کی بنیادی وجوہات گزشتہ روز جاری ہونے والے Chinese Economic Data کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ہیں ، جبکہ Commodities Trade سے طلب حاصل کرنے والا Australian Dollar آج FOMC Minutes کے انتظار میں بحالی کی کوشش کرنے والے US Dollar کو محدود رینج میں رہنے پر مجبور کر رہا ہے .

Chinese Economic Data کے اثرات.

S&P Global کی جانب سے گزشتہ روز  جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر 50.80 سے اوپر بحال ہوا ہے.   اسکی ماہانہ ریڈنگ 55 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 50.40 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.30 فیصد تھی۔

رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ Chinese Economy بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے Global Markets میں طلب کم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا بھی ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔  تاہم اس  رپورٹ انتہائی حوصلہ افزاء ہے جس کی وجہ سےآنیوالے دنوں میں ایشیائی ملک Deflation سے باہر آ سکتا ہے ۔

FOMC Minutes اور Geopolitical تنازعات کے اثرات.

آج Federal Reserve دسمبر 2023 میں منعقد ہونے والی FOMC Meeting کی تفصیلات جاری کرے گا ، جس سے آنیوالے دنوں میں Rates Cut Policy بارے فیصلہ ساز اراکین کے موڈ کا اندازہ لگایا جا سکے گا . یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار آج European Sessions کے دوران نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں اور Markets میں ترڈنگ والیوم معمول سے کم ہے . 

Iranian Warship Albarz بحیرہ احمر میں داخل ، کشیدگی میں اضافہ.

Irani News Agency Tasnim نے سوموار  کے روز بتایا کہ ایران کا جنگی جہاز Albarz بحیرہ احمر کے پانیوں میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ اطلاعات امریکہ کی جانب سے تین بحری جہازوں کو ڈبو دینے کے بعد سامنے آئی ہیں، جس میں دس حوثی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری طرف برطانیہ نے خبر دار کیا ہے کہ وہ اس اہم Logistic Route  میں جہازوں پر مزید حملوں کو روکنے کے لیے بھرپور کاروائی  کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر ے گا.

سال نو کی آمد پر Red Sea میں Bab Almandab کے قریب Yemen کے Houthi باغیوں کے ساتھ امریکی بحریہ کے تصادم سے خطے میں نہ صرف قیام امن کے راستے مسدود ہو گئے بلکہ جنگ کے وسعت اختیار کر لینے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے . ایرانی کابینہ کی طرف سے Bab Almandab کے قریب جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس Warship بھجوانے کے اعلان سے سرمایہ کاروں نے انتہائی محتاط انداز اپنا لیا ہے .

AUDUSD کا تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6800 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD اہم نفسیاتی سطح سے اوپر مستحکم ، Chinese Economic Data کے مثبت اعداد و شمار اور FOMC Minutes کا انتظار
AUDUSD

اسکے سپورٹ لیولز 0.6730 ، 0.6705 اور 0.6680 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6760 ، 0.6780 اور 0.6810 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6900 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا . تاہم ممکنہ طور پر اگر یہ اس ہدف کے قریب آیا تو یہ سطح عبور کرنے میں  دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہیں ، علاوہ ازیں فروری 2023 کے بعد سے اس نے یہ لیول کبھی عبور نہیں کیا .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button