AUDUSD میں گراوٹ، Australian CPI دسمبر میں 0.6 فیصد بڑھ گیا ، Chinese PMI کے منفی اعداد و شمار

Australian Dollar declined near 0.6550 during Asian Sessions, struggles to find demand

AUDUSD میں 0.6550 کے قریب گراوٹ واقع ہوئی ہے. آج جاری کی جانیوالی توقعات سے مثبت Australian CPI Report جبکہ منفی Chinese PMI کے بعد Australian Dollar کی طلب میں کمی آئی ہے  ، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ گزشتہ روز US Dollar Index میں بحالی کے ساتھ نیچے آ گیا تھا.

Australian CPI Report کی تفصیلات.

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر  2023ء کے دوران ملک میں Headline Inflation کی  سطح 4.1 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 4.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ماہانہ Consumer price Index بھی توقعات کے برعکس  0.6 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع شرح 1.2 فیصد تھی۔ اسی طرح Trimmed Mean Inflation یعنی Core CPI کی سطح بھی 4.2 فیصد رہی ہے جو کہ تخمینوں سے خاصی کم ہے .

AUDUSD کی 0.6700 کے قریب بحالی ، Australian CPI Report توقعات سے مثبت.
Australian CPI Report

Australian Economy کی صورتحال۔

رپورٹ معاشی ماہرین اور آسٹریلوی مالیاتی اداروں کے لئے ایک سرپرائز ہے۔ دو ماہ  تک اضافے کے بعد Inflation  کی شرح  RBA Tightening Cycle بند ہونے کے بعد بھی سمٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ جس سے مستقبل قریب میں Growth Rate بڑھنے کا امکان ہے ۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ  Reserve Bank کی گورنر مشعل بلک نے اپنی تقریر کے دوران رواں سال کے اختتام تک Consumer price Index نیچے لانے کے  عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے Monetary Policy Committee کے آئندہ اجلاس میں معاشی رپورٹس کے مطابق Interest Rates کا بھی سگنل دیا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت Inflation اور Labour Market پر دباؤ کو دیا . Reserve Bank of Australia کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔

اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم Globalization کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست California سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں Switzerland کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ Global Economy کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔

Chinese Manufacturing PMI کے اثرات.

S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر منفی  زون میں داخل ہو گیا اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 50 فیصد سے نیچے آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 50.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.4 فیصد تھی۔

چین Australia  اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 85 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 20 ارب ڈالرز کی Iron Ore آسٹریلیا سے درآمد کرتا  ہے۔ جو اس کی  معیشت کا 26 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے Aussie Dollar کی طلب پیدا ہوتی ہے۔

AUDUSD کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے اور Policy Rates میں کمی کی توقعات کے باعث USD کے خلاف Australian Dollar  گراوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے  ۔ جو کہ ایشیائی سیشنز کے دوران  0.6550 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button