AUDUSD. کی قدر میں تیزی، مثبت آسٹریلیئن ٹریڈ رپورٹ جاری

AUDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ مثبت آسٹریلیئن ٹریڈ رپورٹ کا اجراء ہے۔ جس کے بعد Aussie ڈالر 0.6710 کی سطح پر جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔

ٹریڈ رپورٹ کا جائزہ

آسٹریلوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ملکی برآمدات (Exports) میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ منفی 3 فیصد تھی۔ دوسری طرف درآمدات (Imports) میں بھی گذشتہ رپورٹ کی نسبت 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2023ء کا درآمدی حجم منفی 9 فیصد ریا تھا۔ اس طرح یہ رپورٹ اس معاشی دورانئے کے دوران بھرپور تجارتی سرگرمیوں کو ظاہر کر رہی ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کا تجارتی منافع (Trade Surplus) 15268 ملیئن ڈالرز رہا ہے جبکہ مارچ میں یہ سطح 13870 ملیئن تھی۔

AUDUSD پر اثرات

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ حالانکہ گذشتہ رات FOMC کے فیصلے اور آج ایشیائی سیشنز کے دوران جاری ہونیوالی Caixin China Manufacturing PMI کے منفی اعداد و شمار سے آسٹریلیئن ڈالر قدرے بیک فٹ پر آ گیا تھا۔ تاہم مارکیٹ توقعات سے زیادہ مثبت رپورٹ کے بعد آسٹریلوی ڈالر 0.6700 کا نفسیاتی ہدف عبور کر گیا۔ گذشتہ کئی روز سے کم والیوم کے باعث محدود رینج اختیار کئے ہوئے AUDUSD میں اسوقت بھرپور Bullish Rally دکھائی دے رہی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ایشیا ئی سیشنز کے آغاز پر AUDUSD محدود رینج اختیار کرتے ہوئے 0.6670 پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔ تاہم 0.6690 کی مزاحمتی حد عبور کرنے کے بعد سائیڈ لائن سرمایہ کار Bullish Rally کا حصہ بنتے چلے گئے۔ جس سے زبردست Bullish Pressure پیدا ہوا اور یہ بآسانی 0.6700 کا نفسیاتی ہدف عبور کر گیا جس سے اسکے لئے اوپر کے لیولز عبور کرنے کی اسٹرینتھ آ گئی ہے۔ اسوقت یہ اپنی 20 روزہ حرکاتی اوسط سے اوپر ہے جسکی سطح 0.6676 ہے۔ یہ قلیل المدتی موونگ ایوریج Bullish چینل کا آغاز ہے۔ جو کہ طویل المدتی 50SMA کے بالکل قریب ہے جسکا پوائنٹ 0.6686 ہے۔

 

آسٹریلیئن ڈالر نے آج کے سیشن میں Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کو 0.6670 پر حاصل کیا جبکہ 38.2 فیصد 0.6683 پر عبور ہوئی۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز تیزی کی ریلی جاری رہنے اور Strong Buy کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈییٹرز بلش جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6690, 0.6670 اور 0.6645 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 0.6720, 0.6745 اور 0.6770 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنی 200 روزہ Moving Average سے اوپر آ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button