Caixin China PMI جاری، آسٹریلیئن ڈالر میں اتار چڑھاؤ

Caixin China PMI جاری کر دی گئی ہے  جس کے بعد آسٹریلیئن ڈالر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہونے کی وجہ سے آسٹریلیئن ڈالر کی سب سے زیادہ طلب چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔

Caixin China PMI کی تفصیلات

معاشی ادارے مارکیٹ اکنامکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) کی سطح 49.5 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 50.3 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح جاری کردہ اعداد و شمار توقعات سے منفی اور چینی معیشت پر افراط زر کے اثرات ظاہر کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ رواں ماہ چینی ریٹیل سیلز ڈیٹا کے بعد یہ دوسری منفی رپورٹ ہے۔

حالیہ عرصے کے دوران چین کورونا کی عالمی وباء کی وجہ سے عائد سخت سماجی اور معاشی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد سے معیشت کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

Caixin China Reports کیا ہیں۔ اور یہ کتنی اہمیت کی حامل ہیں۔

یہ رپورٹس معاشی ادارے Markit Economics کی طرف سے جاری کی جاتی ہیں۔ جن کے سروے میں 400 سے زائد صنعتی پیداواری شعبے کی کمپنیوں کے حقائق اور اعداد و شمار شاملہوتے ہیں ۔ اس طرح یہ چینی معیشت کا حقیقی منظر نامہ پیش کرتی ہیں۔ حالیہ عرصے میں چینی گروتھ ریٹ میں ہونیوالے اضافے اور معیشت کی بحالی کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے سروے رپورٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز کئے جانے کے بعد AUDUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر اسوقت 0.6670 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ اسکی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button