AUDUSD کا منفی رجحان ، RBA کی طرف سے Inflation میں اضافے کا اعتراف.

Senior Policy maker Kohler said that Consumer Price Index is unexpectedly rising .

AUDUSD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ RBA کی طرف سے Headline Inflation میں اضافے کا اعتراف ہے . سینئر پالیسی ساز رکن Marion Kohler اپنے بیان میں کہا ہے کہ سخت Monetary Policy اور دیگر Monetary Tools استمعال کرنے کے باوجود Consumer Price Index میں اضافہ ہو رہا ہے. اور اسی بنا پر Policy Tightening Cycle جاری رکھا جا سکتا ہے .

RBA کے متضاد بیانات کیسے AUDUSD کو متاثر کر رہے ہیں .؟

آج Reserve Bank of Australia کی  سینئر پالیسی ساز رکن Marion Kohler نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ملک میں Consumer Price Index کی سطح غیر متوقع طور پر سخت Monetary Policy اور دیگر اقدامات کے باوجود مسلسل بڑھ رہی ہے . جس کی وجہ سے Policy Tightening Cycle مزید کچھ عرصے جاری رکھا جا سکتا ہے . تاہم آج اس کا انحصار آنیوالے ڈیٹا پر ہے .

واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران Official Cash Rates میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے متضاد بیانات سے Australian ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . اختتام ہفتہ پرRBA Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ توقعات کے عین مطابق Reserve Bank of Australia کی Monetary Policy Committee نے Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔

اس فیصلے کے باوجود Australian Dollar مسلسل دوسرے کاروباری  روز گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ دراصل RBA کی طرف سے Official Cash Rate میں اضافہ تو کر دیا گیا ، تاہم جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا کہ مستقبل قریب میں Policy Rates مرحلہ وار نرم کئے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ Growth Rate میں کمی نہ آئے۔

Chinese Economic Growth کے اثرات.

Australia کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 60 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Aussie Dollar ہی استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہے پیدا ہوتی ہے . 

Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .

تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6400 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bearish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 100 روزہ Moving Average بھی ہے .

AUDUSD کا منفی رجحان ، RBA کی طرف سے Inflation میں اضافے کا اعتراف.
AUDUSD

اسکے سپورٹ لیولز 0.6330 ، 0.6400 اور 0.6280 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6360 ، 0.6390 اور 0.6430 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6500 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا .

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button