AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، مشرق وسطی تنازعے میں شدت۔

آسٹریلوی ڈالر 0.6350 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عالمی مارکیٹس مشرق وسطی تنازعے کے شدت اختیار کرنے کے باعث محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مشرق وسطی تنازعہ AUDUSD پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے۔ ؟

اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملوں اور مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی میں دوران نماز کریک ڈاؤن کے جواب میں فلسطینی تنظیم حماس کی جوابی کاروائیوں کے بعد تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کی تازہ ترین کاروائیوں میں 350 فلسطینی جان بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی حدود میں فلسطینیوں کی طرف سے حملوں میں اب تک 7 سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسے دفاع کر بھرپور حق ہے اور امریکہ سمیت تمام اتحادی ممالک اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری طرف نہتے فلسطینیوں کے حمائت میں سعودی عرب ، ایران اور ترکی کھل کر سامنے آئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جغرافیائی اور اخلاقی حدود عبور کرنے سے باز رہے۔ انہوں کے نام لئے بغیر امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دفاع کا حق محض اسرائیل کو ہی نہیں بلکہ فسطینیوں کو بھی حاصل ہے اور انکی جدوجہد قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے۔

آسٹریلیا مغربی اتحاد کا اہم ملک ہے اور جنگ کے وسعت اختیار کرنے پر اس میں شامل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ اسکے علاوہ عالمی مارکیٹس کے ٹریڈرز مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ کے پیش نظر سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر آسٹریلیئن ڈالر 0.6350 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹر بیئرذ کو متحرک کئے ہوئے ہے۔ اگرچہ یہ سطح اسکا مستحکم زون تصور کی جا رہی ہے۔ کیونکہ 0.6360 پر 100 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے ۔

AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، مشرق وسطی تنازعے میں شدت۔

تاہم 0.6340 سے نیچے آنے کی صورت میں یہ بیئرش ریگریشن چینل اختیار کر لے گا۔ اوپر کی طرف 0.6375 کی مذاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6400 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) اور اس سے اوپر کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ یہاں پر اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اور ٹینکینکی انڈیکیٹرز اوپر کی طرف ریلی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button