AUDUSD میں 0.6450 سے نیچے مندی، Chinese Retail Sales مارچ میں 3.5 فیصد سکڑ گئی.

Chinese Financial Data missed expectations, squeezed demand for Australian Dollar

AUDUSD کی قدر میں 0.6450 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے مندی دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے منفی Chinese Retail Sales Report  جاری ہونے سے Australian Dollar پر  European Sessions کے آغاز پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دوسری طرف Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خدشے سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

Chinese Retail Sales Report اور Industrial Production کی تفصیلات

National Statistics Bureau کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Industrial Production کی سالانہ سطح 4.5 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 5.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے گزشتہ ماہ کے یہ  منفی  اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ فروری میں  یہ ریڈنگ 10 فیصد سے اوپر رہی تھی۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی صنعتی پاورDeflation کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو جنوری سے مارچ تک یعنی رواں سال کے پہلے کوارٹر  کے دوران Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 2.9 فیصد جبکہ نجی شعبے میں منفی 0.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

سب سے بڑا سرپرائز  آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 3.5 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل  4.5 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح فروری کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی کمی آئی ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مارچ  کے دوران ملک میں Unemployment کی شرح  6.0 فیصد رہی  ہے۔ جو کہ گزشتہ ماہ  5.2 فیصد تھی ۔ ان نمبرز سے بھی Chinese Economy میں سست روی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Australian Dollar کا Chinese Financial Data سے تعلق۔

چین Australia اور New Zealand کا سب سے بڑا Trading Partner ہے۔ دونوں ممالک کی 60 سے 70 فیصد تجارت اسی کے ساتھ ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان Currencies کی سب سب زیادہ طلب  بھی Asian Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں چین International Trade میں Clearance کیلئے بھی ان Currencies  کو استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Chinese Financial Reports کے اثرات خود China سے زیادہ Australia  اور New Zealand پر پڑتے ہیں۔

AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔

چار گھنٹوں کے Trading Chart پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6450 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bearish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD میں 0.6450 سے نیچے مندی، Chinese Retail Sales مارچ میں 3.5 فیصد سکڑ گئی.
AUDUSD

یہاں سے  Aussie Dollar سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی بیئرش 20SMA سے نیچے  ہے۔ اس کے   سپورٹ لیولز 0.6420, 0.6380 اور 0.6360 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6460, 0.6485 اور 0.6505 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button