AUDUSD میں بحالی ، Australian Manufacturing PMI کے توقع سے منفی اعداد و شمار ریلیز
Production sector contracted 53.6% in April, raised uncertainty about Australian Monetary Policy
AUDUSD میں 0.6600 کی طرف بحالی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ منفی اعداد و شمار پر مشتمل Australian Manufacturing PMI Data جاری ہونے سے Services Sector کی ریڈنگ منفی آنے سے Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
Australian PMI Data کے AUDUSD پر اثرات۔
S&P Global کی طرف سے جاری کی جانیوالی Manufacturing PMI میں اپریل 2024ء کا انڈیکس 53.6 فیصد رہا۔ جبکہ 54.4 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ کے ساتھ کریں تو Purchase Managers Index کی سابقہ ریڈنگ 54.4 فیصد رہی تھی۔ اسکے علاوہ Composite PMI کا جائزہ لیں تو یہ توقعات کے برعکس 53.0 فیصد رہی ہے۔ جبکہ 53.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
خیال رہے کہ متفرق شعبوں کا PMI گذشتہ 6 ماہ میں پہلی بار بنیادی سطح 50.00 سے زائد رہی ہے جو کہ معیشت پر Inflation کا کم دباؤ ظاہر کر رہا ہے۔
Services PMI کی ریڈنگ توقعات سے منفی 49.0 رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ 49.3 فیصد آئی تھی۔ بتاتے چلیں کہ یہ رواں سال کا بہترین ڈیٹا ہے۔ جس میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . معاشی ماہرین اس رپورٹ کو ملے جلے اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دے رہے ہیں . کیونکہ اگرچہ Manufacturing اور Composite Sectors پر دباؤ کم ہوا ہے تاہم Services میں یہ ایک مرتبہ پھر منفی زون میں داخل ہو گئی ہے .
ٹیکنیکی جائزہ۔
ٹیکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جسے اس نے گزشتہ روز Asian Sessions کے دوران کھو دیا تھا ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6600 کے قریب موجود ہے .۔ 14 روزہ Relative Strength Index وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6560 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔
4 گھنٹوں کے چارٹ پر قدر اوپر کی ٹرینڈ لائن پر زیادہ رہی۔ اور اسکی اوسط 0.6585 بنتی ہے۔ جو کہ 20SMA کا لیول ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز نیوٹرل Bias ظاہر کر رہے ہیں۔ جس سے ایسے آثار نظر آ رہے ہیں کہ دن کے بقیہ حصے میں یہ 0.6585 کو ٹیسٹ کرتے ہوئے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے اور اصلاح کا عمل مکمل کر کے 0.6620 کے لئے اسٹرینتھ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6580 ,0.6560 اور 0.6530 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6620 , 0.6650 اور 0.6680 ہیں۔ نفسیاتی سطح 0.6600 کے قریب فروخت کا دباؤ شروع ہو جاتا ہے . تاہم اسے عبور کرنے پر 0.6650 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائے گا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔