AUDUSD کی 0.6700 کے قریب بحالی ، Australian CPI Report توقعات سے منفی.
Australian Consumer Price Index fell 4.9 percent in November, Market expectations were 5.6
Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD محدود رینج اختیار کرتے ہوئے 0.6700 سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل Aussie Dollar تین ماہ کی بلند ترین سطح سے گزشتہ روز US Dollar Index میں بحالی کے ساتھ نیچے آ گیا تھا.
Australian CPI Report کی تفصیلات.
Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء کے دوران ملک میں Headline Inflation کی سطح 4.3 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 4.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ماہانہ Consumer price Index دو سال کے عرصے میں پہلی بار منفی 0.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع اضافہ 0.3 فیصد تھی۔ اسی طرح Trimmed Mean Inflation یعنی Core CPI کی سطح بھی 4.9 فیصد رہی ہے جو کہ تخمینوں سے خاصی کم ہے .
Australian Economy کی صورتحال۔
رپورٹ معاشی ماہرین اور آسٹریلوی مالیاتی اداروں کے لئے ایک سرپرائز ہے۔ دو ماہ تک اضافے کے بعد Inflation کی شرح RBA Tightening Cycle بند ہونے کے بعد بھی سمٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ جس سے مستقبل قریب میں Growth Rate بڑھنے کا امکان ہے ۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ Reserve Bank کی گورنر مشعل بلک نے اپنی تقریر کے دوران رواں سال کے اختتام تک Consumer price Index نیچے لانے kay عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے Monetary Policy Committee کے آئندہ اجلاس میں معاشی رپورٹس کے مطابق Interest Rates کا بھی سگنل دیا تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت Inflation اور Labour Market پر دباؤ کو دیا . Reserve Bank of Australia کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔
اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم Globalization کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست California سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں Switzerland کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ Global Economy کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔
AUDUSD کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے اور Policy Rates میں کمی کی توقعات کے باوجود USD کے خلاف Australian Dollar محدود رینج میں بحال ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ جو کہ 0.6700 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔