AUDUSD میں بحالی ، مثبت Chinese Retail Sales Report.

آسٹریلیئن ڈالر ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6450 سے اوپر آ گیا۔

AUDUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے مثبت Chinese Industrial Report اور Retail Sales ڈیٹا جاری ہونے سے Aussie ڈالر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Chinese Industrial Production اور Retail Sales Report کی تفصیلات

چینی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں صنعتی پیداوار (Industrial production) کی سالانہ سطح 4.5 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 3.9 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے یہ مثبت اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ منفی 2 فیصد رہی تھی۔ جس کے بعد بیجنگ انتظامیہ نے معاشی بحالی کا پروگرام لانچ کر دیا تھا۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی صنعتی پاور تفریط زر (Deflation) کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو جنوری سے اگست تک یعنی رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 3.2 فیصد جبکہ نجی شعبے میں منفی 0.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 4.6 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل 3 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح گذشتہ ماہ کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگست کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 5.2 فیصد رہا ہے۔ جبکہ جولائی میں 5.3 فیصد تھا۔ ان نمبرز سے بھی معیشت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

آسٹریلوی ڈالر کا چینی معیشت سے تعلق۔

چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ ان ممالک کی 60 سے 70 فیصد تجارت چین کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان کی کرنسیز کی سب سب زیادہ طلب (Demand) بھی ایشیائی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں چین بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے بھی ان کرنسیز کو استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی معاشی رپورٹس کے اثرات خود چین سے زیادہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر پڑتے ہیں۔

AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔

گذشتہ روز آسٹریلیئن ڈالر 0.6450 سے اوپر اٹھنے کہ کوشش میں ناکام ہوا۔ اسکا حقیقی ٹرینڈ ابھی بھی نیچے کی طرف ہے۔ تاہم آج کے سیشن میں مثبت ٹریگرز کے زیر اثر یہ بلش مومینٹم دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم 0.6500 کا نفسیاتی ہدف عبور کئے بغیر ریلی اسٹرینتھ حاصل نہیں کر سکے گی۔ کیونکہ یہاں سے اوپر اسکی طویل المدتی موونگ ایوریجز اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔

AUDUSD میں بحالی ، مثبت Chinese Retail Sales Report.

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر آسٹریلوی ڈالر بلش جھکاؤ اور ارتکاز کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی بیئرش 20SMA سے اوپر ہے۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6420 , 0.6400 اور 0.6355 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6455 , 0.6475 اور 0.6505 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button