AUDUSD میں بحالی کی لہر، مارکیٹ موڈ میں بہتری

آسٹریلین ڈالر 0.6700 سے اوپر آ گیا۔

AUDUSD میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے بعد آسٹریلین ڈالر 0.6700 کی اہم نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

AUDUSD پر اثرانداز ہونیوالے عوامل

آج ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUDUSD) کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ Geo Political منظرنامے پر بہتری کے ساتھ ٹریڈنگ والیوم بھی معمول پر آیا ہے۔ روس میں معاہدے کے بعد ویگنرز باغیوں نے ڈوٹسٹیک واپسی شروع کر دی یے۔

اگرچہ امریکہ اور یورپی ممالک حالیہ دنوں میں ہونیوالے واقعات کو صدر ولادی میر پیوٹن کے اقتدار میں پڑنے والی دراڑ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم کریملن نے اس بغاوت کو بہترین حکمت عملی کے ساتھ بغیر کسی خون خرابے کے ساتھ کنٹرول کیا۔

گذشتہ روز سرمایہ کار ایک عالمی طاقت کی غیر یقینی صورت اور Crude Oil کی دولت سے مالامال خطے پر ویگنرز کے قبضے نے Global Markets میں سرمایہ کاروں کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا اور اسے Recession سے زیادہ بڑے رسک فیکٹر کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

اسکے علاوہ U.S-China Tensions میں کمی اور Global Growth Rate کی پیشنگوئیوں سے بھی آسٹریلین ڈالر کو اسٹرینتھ ملی ہے۔ یاد دلاتے چلیں کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ چین کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنرز ہیں۔ چینی معیشت کے جڑی خبروں کے براہ راست اثرات ان ممالک کی کرنسیز پر مرتب ہوتے ہیں۔ چین بین الاقوامی تجارت میں تصفیئے کیلئے آسٹریلیئن ڈالر استعمال کرتا ہے اور اسکی 60 فیصد سے زائد Demand بھی چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آسٹریلیئن ڈالر Asia Pacific FX Sessions کے دوران 0.6700 کے اہم نفسیاتی مارک (Psychological Mark) سے اوپر آ گیا۔ چار گھنٹوں کے چارٹ کا جائزہ لیں تو Aussie Asset اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج کی بلش سطح سے اوپر پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اسے برقرار رکھنے کی صورت میں سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی ریلی میں شامل ہو سکتے ہیں جبکہ لیول بریک ہونے پر یہ بیئرش چینل اختیار کر لے گا۔

14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت بھی Oversold Area میں موجود ہے۔ جس سے مومینٹم انڈیکیٹرز بھی محدود رینج کی پیشگوئی اور Sell on Strength کی ایڈوانس دے رہے ہیں۔ موجودہ سطح سے اوپر فروخت کا دباؤ شروع ہو سکتا ہے۔

AUDUSD آسٹریلین ڈالر

اسکے سپورٹ لیولز 0.6685, 0.6660 اور 0.6605 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6740، 0.6780 اور 0.6810 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اوپر کے لیولز کیلئے دروازہ کھل جائے گا تاہم اسوقت مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ یہ صورتحال اگلے سیشنز میں بھی جاری رہ سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button