AUDUSD کی قدر میں تیزی، Australian Trade Balance دسمبر میں 11437 ملین ڈالرز پر آ گیا
Australian Exports above expectations raised demand for Aussie Dollar in Asian Session
AUDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ Australian Trade Balance Report کے Surplus میں اضافہ ہے . جو کہ دسمبر 2023 کے دوران 11437 ملین ڈالرز پر آ گیا ہے .
Australian Trade Balance Report کی تفصیلات
آج جاری کی جانیوالی Australian Trade Balance Report توقعات سے منفی رہی۔Australian Bureau of Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں دسمبر 2023ء کے دوران Trade Surplus نمایاں اضافے کے ساتھ 11437 ملیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 7500 ملیئن کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ سب سے مثبت پہلو Export Volume میں ہونے والا ١.7 فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports میں سابقہ ریڈنگ کی نسبت 1 فیصدکمی ہوئی ہے .
Australian Trade میں یہ تبدیلی بنیادی طور پر اسکے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر China کے ساتھ آرڈرز میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ایشیائی ملک Australia سے سالانہ 739 ملیئن ڈالرز کا خام لوہا (Iron Ore) درآمد کرتا ہے۔ جبکہ غذائی اجناس کا درآمدی حجم 7 ملیئن ٹن ہے۔ آسٹریلیئن ڈالرز کی سب سے زیادہ طلب چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں Australian Trade Balance پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.
گذشتہ روز میں بدترین گراوٹ کے بعد AUDUSD آج اپنی قدر بحال کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . اس طرح یہ Bullish Chanel کے ابتدائی پواینٹ پر آ گیا ہے . ریکوری کے دوران سب سے بڑی مزاحمت 0.6700 پر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم یہ عبور ہونے پر اس کے لئے 0.6750 اور 0.6800 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر مجموعی منظرنامہ مثبت ہے۔
4 گھنٹوں کے دوران مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز اوپر کی طرف ہے۔ 20SMA بھی 0.6710 پر آ گئی ہے۔ جبکہ یہیں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے یہ سطح انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اگر 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کا جائزہ لیں تو یہ وسطی نقطے پر Oversold ایریا میں موجود ہے۔ جس سے محدود پیمانے پر پہلی اور دوسری مزاحمتی حدوں کی طرف ریلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6720, 0.6685 اور 0.6660 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6780, 0.6750 اور 0.6810 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6800 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Leve) عبور کرنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ جس کے قریب ہی 0.6810 پر مزاحمتی اور ٹیکنیکی لیول ہے۔ جو بلش چینل کے آغاز پر اسکا وسطی نقطہ بھی ہے۔
آج کی ٹریڈ میں Aussie Dollar کی بلند ترین سطح 0.6558 جبکہ کم ترین لیول 0.6520 رہا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز یہ رواں ماہ کی کم ترین سطح 0.6310 تک گراوٹ کا شکار ہوا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔