AUDUSD تین ماہ کی بلند ترین سطح 0.6600 کے قریب ، US Dollar کا دفاعی انداز .
Situation in the Middle East keeping USD investors sidelined.
AUDUSD تین ماہ کی بلند ترین سطح 0.6600 کے قریب آ گیا ہے ، Middle East میں عارضی Ceasefire کے باوجود مدت ختم ہونے پر بھرپور کاروائیوں کے خدشے سے سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں . نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Asian Sessions میں USD کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .
AUDUSD پراثر انداز ہونے والے عوامل.
اختتام ہفتہ پر Israel اور Hamas کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی سمیت Gaza میں امداد کی فراہمی پر مشتمل چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا . Qatar اور خطے کے دیگر ممالک اس کی مدت میں توسیع کی کوششوں میں مصروف ہیں ، تاہم Israeli Armed Fooces کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز بھرپور آپریشن شروع کر دیا جائیگا. دوسری طرف White House کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر Israel کے حق دفاع کی غیر مشروط حمایت کی ہے .
اس غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں جسکا وژن US Dollar پر محسوس ہو رہا ہے .
US Navy کا خلیج عدن میں آپریشن .
Yemen کے ہوثی باغیوں کی طرف سے اسرائیل پر Drone Attacks اور Gulf میں US Warship پر میزائل حملے کے بعد دو روز سے US Navy خلیج عدن میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے . Pentagon کی طرف سے گزشتہ رات جاری کئے جانے والے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کی کاروائی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور امریکی مفادات کو محفوظ بنایا گیا ہے .
ان Geopolitical عوامل کی وجہ سے Global Markets کے سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ بدستور موجود ہے ، جیسا کہ Lebanon میں ایرانی حمایت یافتہ Hizballah کے ساتھ گزشتہ چند روز میں Israeli Forces کی جھڑپوں میں اضافے سے Iran کے اس جھگڑے میں شمولیت کا خدشہ پیدا ہوا ہے .
تکنیکی تجزیہ.
چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6600 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 100 روزہ Moving Average ہے .
اسکے سپورٹ لیولز 0.6560 ، 0.6530 اور 0.6500 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6590 ، 0.6625 اور 0.6645 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6700 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا . موجودہ سیشن میں اسکا محور 0.6590 جو کہ تین ماہ کے دوران اسی بلند ترین سطح ہونے کے علاوہ اہم تکنیکی مزاحمتی حد بھی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔