AUDUSD کی محدود رینج، Australian Consumer Confidence میں کمی .

Australian Dollar is struggling in Asian FX Sessions after Downbeat Financial data

آج جاری کی جانیوالی Australian Consumer Confidence Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . Asian FX Session کے دوران Australian Dollar نفسیاتی ہدف 0.6600 کے قریب بحالی کی جدوجہد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے .

Australian Consumer Confidence کی تفصیلات۔

Melbourne Institute of Economics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ صارفین کے اعتماد میں 1.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ماہانہ انڈیکس 94.6 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس طرح سروے گزشتہ ماہ کی نسبت عام تنخواہ دار طبقے کی قوت خرید میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 6.5 جبکہ مجموعی انڈیکس 95.4  فیصد رہا تھا .

ادارے نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ Corporate Sector کے اعتماد میں کمی  آئی ہے . اور  انڈیکس مارچ 2022ء یعنی گذشتہ 29 ماہ سے منفی ریڈنگ ظاہر کر رہا ہے ۔جو کہ Recession اور Inflation کے Australian Economy اور عام شہریوں پر گہرے اثرات کا عکاس ہے۔

آسٹریلیش معیشت، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے استحکام اور ترقی کی علامت سمجھی جاتی رہی ہے، آج کل مختلف اقتصادی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ Inflation کے دباؤ سے لے کر Consumer Confidence میں کمی تک، مختلف اقتصادی اشارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملک اس وقت غیر یقینی حالات سے گزر رہا ہے۔ ان اقتصادی عوامل کو سمجھنا نہ صرف پالیسی سازوں کے لیے اہم ہے، بلکہ کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور عام شہریوں کے لیے بھی یہ ضروری ہے۔

 یہ Australian Economy کے کن پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے؟

Australian Consumer Confidence Report ایک اہم Economic Indicator ہے جو آسٹریلین معیشت کی صحت کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ عوام کے Spending Habits اور Economic Outlook کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس رپورٹ کی بنیاد عوام کے Sentiment پر ہوتی ہے. جو یہ بتاتی ہے کہ لوگ اپنی مالی حالت اور مستقبل کے بارے میں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ جب Consumer Confidence بلند ہوتا ہے. تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ زیادہ خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں. جو کہ Economic Growth کا سبب بنتا ہے۔

Report کے اہم اجزاء

Australian Consumer Confidence Report مختلف عوامل پر مشتمل ہوتی ہے، جیسے:

  1. Current Economic Conditions: موجودہ معاشی حالات کی جانچ۔
  2. Future Economic Expectations: مستقبل کے معاشی امکانات کی توقعات۔
  3. Personal Financial Situation: افراد کی مالی حالت کا اندازہ۔

جب Consumer Confidence کی سطح بلند ہوتی ہے. تو اس کا اثر Retail Sales، Investment، اور Employment Rates پر پڑتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ زیادہ خریداری کریں گے. جس سے Business Profits میں اضافہ ہوتا ہے اور مزید ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔

Australian Consumer Confidence Report نہ صرف Australia’s Economy کی موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کرتی ہے بلکہ یہ Inflationary Pressure اور Recession کے اثرات کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ Consumer Confidence کی کمی Economic Outlook پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، جس سے Retail Sales, Investment, اور Employment میں کمی آ سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں AUDUSD کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے اور یہ تمام عوامل Inflationary Pressure کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

Australian Consumer Confidence میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ عوام میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے. جو کہ مستقبل قریب میں Economic Growth کو متاثر کر سکتی ہے اور Inflation کے دباؤ کو بڑھا سکتی ہے۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Asian FX Sessions کے دوران AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. ۔ اسوقت یہ 0.22 فیصد مندی کے ساتھ 0.6600 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .

تکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے  ۔ جسے اس نے گزشتہ روز  US Sessions کے دوران کھو دیا تھا ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6580 کی سطح پر موجود ہے  .۔14 روزہ Relative Strength Index وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6550 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔

AUDUSD as on 12th November 2024
AUDUSD as on 12th November 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button