AUDUSD کی محدود رینج، Australian Consumer Confidence میں کمی .
Australian Dollar is struggling in Asian FX Sessions after Downbeat Financial data
آج جاری کی جانیوالی Australian Consumer Confidence Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . Asian FX Session کے دوران Australian Dollar نفسیاتی ہدف 0.6600 کے قریب بحالی کی جدوجہد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے .
Australian Consumer Confidence کی تفصیلات۔
Melbourne Institute of Economics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ صارفین کے اعتماد میں 2.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ماہانہ انڈیکس 82.4 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس طرح سروے گزشتہ ماہ کی نسبت عام تنخواہ دار طبقے کی قوت خرید میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اگر اس کا تقابلہ اگست 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 1.8 جبکہ مجموعی انڈیکس 84.4 فیصد رہا تھا .
ادارے نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ Corporate Sector کے اعتماد میں کمی آئی ہے . اور انڈیکس مارچ 2022ء یعنی گذشتہ 22 ماہ سے منفی ریڈنگ ظاہر کر رہا ہے ۔جو کہ Recession اور Inflation کے Australian Economy اور عام شہریوں پر گہرے اثرات کا عکاس ہے۔
یہ Australian Economy کے کن پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے؟
Australian Consumer Confidence Report ایک اہم Economic Indicator ہے جو آسٹریلین معیشت کی صحت کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ عوام کے Spending Habits اور Economic Outlook کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
اس رپورٹ کی بنیاد عوام کے Sentiment پر ہوتی ہے. جو یہ بتاتی ہے کہ لوگ اپنی مالی حالت اور مستقبل کے بارے میں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ جب Consumer Confidence بلند ہوتا ہے. تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ زیادہ خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں. جو کہ Economic Growth کا سبب بنتا ہے۔
Report کے اہم اجزاء
Australian Consumer Confidence Report مختلف عوامل پر مشتمل ہوتی ہے، جیسے:
- Current Economic Conditions: موجودہ معاشی حالات کی جانچ۔
- Future Economic Expectations: مستقبل کے معاشی امکانات کی توقعات۔
- Personal Financial Situation: افراد کی مالی حالت کا اندازہ۔
جب Consumer Confidence کی سطح بلند ہوتی ہے. تو اس کا اثر Retail Sales، Investment، اور Employment Rates پر پڑتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ زیادہ خریداری کریں گے. جس سے Business Profits میں اضافہ ہوتا ہے اور مزید ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔
AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Asian FX Sessions کے دوران AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. ۔ اسوقت یہ 0.10 فیصد مندی کے ساتھ 0.6600 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .
تکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جسے اس نے گزشتہ روز US Sessions کے دوران کھو دیا تھا ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6650 کے قریب موجود ہے .۔14 روزہ Relative Strength Index وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6705 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔