آسٹریلیئن ڈالر اور اسٹاکس میں گراوٹ، Trade Surplus توقعات سے کم
آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ Trade Surplus توقعات سے کم رہنا ہے۔ AUDUSD ایشیائی فوریکس سیشنز کے دوران 0.6700 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
آسٹریلیئن ٹریڈ رپورٹ کا جائزہ
آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Department of Statistics) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ٹریڈ سرپلس 11158 ملیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین اور ادارے 14 ہزار ملیئن ڈالرز کہ پیشگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں یہ ریڈنگ 15269 ملیئن ڈالرز رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اشیاء و خدمات (Good & Services) کی برآمدات میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں ہونیوالی کمی 2 فیصد تھی۔ مجموعی تجارتی حجم (Trade Volume) میں سے 8 ہزار ملیئن کی تجارت چین کے ساتھ ہوئی۔
آسٹریلیئن ڈالر اور اسٹاکس کا ردعمل
رپورٹ کے تخمینوں سے کم اعداد و شمار سامنے آنے پر آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے. اور تین روزہ Bullish Rally کمزور ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6700 سے نیچے 0.6660 پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں Aussie ڈالر (AUDJPY) 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 93.139 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف (AUDNZD) 0.05 فیصد نیچے 1.1010 پر اپنے مضبوط ترین سپورٹ لیول کے قریب موجود ہے۔
برآمدی حجم میں کمی کے بعد آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں مسلسل دوسرے روز بھی ملا جلا رجحان جاری یے۔ ASX200 انڈیکس 9 پوائنٹس کی کمی سے 7107 پر کم والیوم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7102 سے 7132 کے درمیان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔