Australian Dollar مستحکم ، توقعات سے مثبت Chinese Industrial Data جاری کر دی گئی.

Chinese Financial Data raised demand for AUDUSD in Asian Markets

AUDUSD کی قدر میں 0.6400 کے نفسیاتی ہدف کے قریب تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے مثبت Chinese Industrial Data جاری ہونے سے Australian Dollar پر  Asian Sessions کے آغاز پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ Chinese Economy کی بحالی Global Markets کیلئے انتہائی خوش آئند ہے. جس سے Risk Factor میں  نمایاں کمی آئی ہے.

Chinese Retail Sales Report اور Industrial Data کی تفصیلات

National Statistics Bureau کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Chinese Industrial Data کی سالانہ سطح 5.4 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 5.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے گزشتہ ماہ کے یہ  اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ اکتوبر میں یہ ریڈنگ منفی رہی تھی.

دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی صنعتی پاور Deflation کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو نومبر میں  Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 5.9 فیصد جبکہ نجی شعبے میں  4.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔

سب سے بڑا سرپرائز  آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 3.0 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل  4.6 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح اکتوبر کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں Unemployment کی شرح  4.0 فیصد رہی  ہے۔ جو کہ گزشتہ ماہ  4.2 فیصد تھی ۔ ان نمبرز سے  Chinese Economy میں بحالی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Australian Dollar کا Chinese Financial Data سے تعلق۔

چین Australia اور New Zealand کا سب سے بڑا Trading Partner ہے۔ دونوں ممالک کی 60 سے 70 فیصد تجارت اسی کے ساتھ ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان Currencies کی سب سب زیادہ طلب  بھی Asian Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں چین International Trade میں Clearance کیلئے بھی ان Currencies  کو استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Chinese Financial Reports کے اثرات خود China سے زیادہ Australia  اور New Zealand پر پڑتے ہیں۔

AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔

چار گھنٹوں کے Trading Chart پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6400 کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD as on 16th December 2024
AUDUSD as on 16th December 2024

یہاں سے  Aussie Dollar سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی  20SMA کے  بالکل  قریب ہے۔ اس کے   سپورٹ لیولز 0.6380, 0.6360 اور 0.6330 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6405, 0.6430 اور 0.6460 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button