آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار۔ FOMC کا فیصلہ

آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ FOMC کے فیصلے کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی بینکنگ کرائسز بھی ٹریڈرز کے موڈ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ایشیائی فوریکس سیشنز کے دوران AUDUSD اپنی گذشتہ روز کی سطح 0.6700 سے نیچے طلب (Demand) میں کمی کا شکار ہے۔

FOMC کا متوقع فیصلہ

آج امریکی مانیٹری پالیسی کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران عالمی معاشی اور مالیاتی بحران کی شدت میں اضافے سے یہ اعلان کی اختیار کر گیا ہے۔ اگرچہ رواں ماہ کے آغاز میں جیروم پاول امریکی سینیٹ میں دیئے گئے بیان میں جارحانہ پالیسی جاری رکھنے کا کہہ چکے ہیں تاہم امریکی بینک دیوالیہ ہونے کی سیریز سے آج جیروم پاول مارکیٹ توقعات کے برعکس بھی فیصلہ کر سکتے ہیں

لیوئیڈٹی بحران کا سامنا کرنیوالا بینکنگ سیکٹر ٹرمینل ریٹس بڑھنے اور مارجن لیول کم ہونے سے ادائیگیوں کا توازن کھو بیٹھے تھے۔ جس کے حتمی نتائج ان کے ڈیفالٹ کرنیکی صورت میں برآمد ہوئے۔ فیڈرل ریزرو کو ڈالر لیکوئیڈیٹی شدید مسائل کا سامنا ہے۔ جس سے بین الاقوامی بینکاری نظام خطرے میں آ گیا ہے۔ اس سے متاثر ہونیوالے سینٹرل بینکس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سینٹرل بینکس بھی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ Aussie Dollar کیطلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔

AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) 0.6725 کی اہم ترین سپورٹ بریک کرتے ہوئے اپنی 20 روزہ Moving Average کے نیچے آ کر Bullish Channel سے بھی ہٹ گیا۔ جبکہ تیزی کی ریلی بحال کرنے کے لئے اسے دوبارہ یہ مزاحمت عبور کرتے ہوئے 0.6700 پر اپنی 200SMA کی ٹرینڈ لائن کو اختیار کرنا ہو گا۔ جس سے اسے اوہر کے لیولز حاصل کرنے کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ گذشتہ چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ سیشن میں آسٹریلیئن ڈالر کا بیئرش موڈ میں ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) درمیانی سطح سے اوپر ہے۔ قیمت 20 روزہ حرکاتی اوسط کے قریب ہے۔ جو کہ بلش ریلی کا محرک ہے۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Sell On Strength کی حکمت عملی کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 22 فیصد Bullish اور 56 فیصد بیئرش جبکہ 22 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بیئرش ہے۔ سپورٹ لیولز 0.6630, 0.6590 اور 0.6560 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6685, 0.6730 اور 0.6770 ہیں۔ کسی مثبت ٹریگر کے بغیر اسکی محدود رینج جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم آج شام امریکی مانیٹری فیصلے کے بعد آستریلیئن ڈالر ایک واضح سمت اختیار کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button