EURUSD میں مندی کی ریلی ، یورپی رپورٹس اور مارکیٹ کا محتاط انداز
رواں ہفتے فیڈرل ریزرو اور یورپی سینٹرل بینک مانیٹری پالیسیز کا اعلان کرنیوالے ہیں۔
EURUSD میں مندی کی ریلی وسعت اختیار کر گئی ۔ US FX Sessions کے اختتام پر یورپی کرنسی 1.1000 کا دفاع کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی European PMI Reports کے مایوس کن اعداد و شمار سے مارکیٹ میں Recession کے خطرات دوبارہ سر اٹھا رہے پیں جس سے سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہو گئی ہے۔
یورپی ڈیٹا اور فیڈرل ریزرو کے EURUSD پر اثرات۔
کئی روز سے محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا یورو گذشتہ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر ٹآ گیا ہے۔ جس کی بظاہر بڑی وجہ تو گذشتہ روز جاری ہونیوالی European PMI Report کے علاوہ توقعات سے منفی جرمن، فرینچ اور اسپینش پرجیز مینیجرز انڈیکس کے اعداد و شمار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کی بلند ترین سطح 1.1300 پر آنے لیکن برقرار نہ رکھنے کے بعد سے یورو اپنے امریکی حریف کے خلاف مسلسل نیچے کے لیولز پر ہے۔
مارکیٹ میں یورو کی طلب (Demand) کم ہونے کی ایک اور بڑی وجہ رواں ہفتے کے دوران فیڈرل ریزرو اور ECB سمیت کئی اہم سینٹرل بینکس کے مانیٹری پالیسی بارے فیصلے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی اکثریت ان کے انتظار میں سائیڈ لائن ہیں۔ ویسے تو پالیسی ریٹس کے بارے میں فیصلے سال میں 7 بار کئے جاتے ہیں۔ تاہم اس بار معاملہ کچھ مختلف ہے۔
عالمی معاشی بحران ، کساد بازاری اور Rates Hike Programs
یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالا عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) اس وقت بھی یورپی سرزمین پر اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے۔ لیکن اسکے رسک فیکٹر میں کمی و بیشی ہوتی رہی ہے۔ رواں ہفتے یورو زون کی Business Confidence Report اور سروے ڈیٹا میں کارپویٹ سیکٹر کے اعتماد میں واضح کمی آئی ہے۔
عالمی مارکیٹس میں اسے کساد بازاری (Recession) کے بڑے خطرے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں اگرچہ ملا جلا ڈیٹا پبلش ہوتا رہا ہے۔ اسکے باوجود کسی بھی شعبے کی رپورٹس میں ڈائریکشن کا تسلسل نہیں ہے۔ معاشی اتار چڑھاؤ سے بھی ٹریڈنگ والیوم متاثر یو رہا ہے۔
مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال کا ایک اور محرک Rate Hike Program کے بارے میں پایا جانیوالا ابہام ہے اگرچہ G-20 کے زیادہ تر ممالک اسے بند یا معطل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ لیکن Federal Reserve اور ECB کے فیصلوں سے زیادہ مرکزی بینکوں کے سربراہان کی پریس کانفرنسز فلیش پوائنتس کی حثیت اختیار کر گئی ہیں۔ جس میں مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں رائے قائم کی جا سکے گی۔
ٹیکنیکی جائزہ
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یورو اپنی 100SMA سے نیچے آ گیا ہے۔ اسی طرح گذشتہ ہفتے سے جاری منفی منظرنامہ اسکی طلب کو محدود کئے ہوئے ہے۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز موجودہ لیولز پر بیئرش ہے۔
اسکے سپورٹ لیولز 1.0670 , 1.0620 اور 1.0580 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1085 , 1.1120 اور 1.1180 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ دوبارہ بلش چینل اختیار کر لے گا۔ جبکہ دوسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر 1.0950 کی طرف دروازے کھل جائیں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔