برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ، مثبت امریکی ڈیٹا اور مضبوط امریکی ڈالر

GBPUSD رواں ہفتے کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد دوبارہ مندی کا شکار

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ۔ US Jobless Claims کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر بیک فٹ پر آ گیا تھا لیکن وال اسٹریٹ کے ٹریڈنگ فلور پر فروخت کا رجحان DXY کو سپورٹ کر رہا ہے۔ اس طرح GBPUSD نفسیاتی ہدف 1.2800 کے قریب پہنچ کر اپنے قدموں پر قائم نہیں رہ سکا اور دوبارہ بیئرش پریشر کے تحت 1.2750 کی طرف منفی سمت اختیار کر گیا۔

US Jobless Claims کس طرح سے برطانوی پاؤنڈ کیلئے ملے جلے اعداد و شمار ثابت ہوئے۔؟

برطانوی پاؤنڈ گذشتہ روز FOMC Minutes ریلیز ہونے کے بعد سے مسلسل دباؤ میں تھا ، Rate Hike Program جاری رہنے کے کمنٹس پبلش ہونے پر سرمایہ کار افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سائیڈ لائن ہو گئے۔ تاہم آج جاری ہونیوالے امریکی ڈیٹا سے منظرنامہ تبدیل ہو ہوا ہے۔

اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بھی بیئرش سے نیوٹرل یو گیا۔ US Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بیروزگاری کے کلیمز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 40 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ بتاتے چلیں کہ ایک ماہ میں ان دعووں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار رہی جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار کا تخمینہ تھا۔ اس طرح لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی آئی ہے۔

یہ ریڈنگ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کیلئے اس اعتبار سے منفی ثابت ہوئی کہ اس کے اعداد و شمار افراط زر کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں جس کا واضح مطلب ستمبر کی FOMC میٹنگ میں Policy Rates میں اضافے کا جواز ختم ہونا یے۔ جس سے مارکیٹ موڈ میں یقینی طور پر رسک فیکٹر کم ہو گا۔ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں کمی سے برطانوی پاؤنڈ اور دیگر کرنسیز کی طلب میں اضافہ ہوا۔ تاہم وال اسٹریٹ میں ٹریڈ کا بہاؤ امریکی ڈالر کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

کیا اس رپورٹ سے مارکیٹ ڈائریکشن میں تبدیلی آئے گی۔ ؟

اس کا دارومدار آنیوالے دنوں میں ریلیز ہونیوالی اہم رپورٹس جن میں فیڈرل ریزرو کا افراط زر کی پیمائش کیلئے ترجیحی گیج US PCE Data سرفہرست ہے۔ کیونکہ Headline Inflation کی صورتحال جانچنے کیلئے یہ قوت خرید اور آمدنی کا متوازن تقابلہ پیش کرتے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

برطانوی پاؤنڈ اسوقت بھی اپنی 100 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ہے ۔ 1.2750 کا لیول برقرار رہنے کی صورت میں یہ Fibo کی 61.8 فیصد کے قریب آ جائے گا۔ جو کہ اسکے لئے ایک بلش محرک ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ، مثبت امریکی ڈیٹا اور مضبوط امریکی ڈالر

اسکے سپورٹ لیولز 1.2730 , 1.2710 اور 1.2680 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2780 1.2810 اور 1.2830 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے کی صورت میں اسکے لئے 1.2900 کا دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ میں اسکا محور 1.2750 کا نفسیاتی مارک ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button