برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں گراوٹ، UK Payroll Report جاری

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ UK Payroll Report کا اجراء ہے۔ GBPUSD اسوقت 1.2500 کا نفسیاتی مارک بریک کرتے ہوئے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ پر Payroll Report کیسے اثر انداز ہوئی ؟

محکمہ شماریات کی پبلش کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ملازمین کی تعداد میں 1 لاکھ 35 ہزار کی کمی واقع ہوئی۔ جبکہ مارچ میں 31 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح یہ اعداد و شمار لیبر مارکیٹ کا منفی منظرنامہ ظاہر کر رہے ہیں اور معیشت پر افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات ظاہر کر رہی ہے۔

جنوری 2021ء کے بعد جاری کیا گیا یہ سب سے منفی ڈیٹا ہے۔ واضح رہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز انتہائی مثبت تھا امریکی ڈالر کی کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے برطانوی پاؤنڈ 1.2450 سے اوپر اپنی Gains کو وسعت دیتے ہوئے 1.2500 کا بینچ مارک عبور کرتے ہوئے 1.2550 سے اوپر آ گیا۔ تاہم آج کے اعداد و شمار کے بعد فروخت کا شدید دباؤ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی ڈیبٹ کرائسز پر مذاکرات

آج امریکی صدر ڈیبٹ کرائسز پر ریپبلکن اراکین کانگریس کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ جن کی ناکامی اور بیل آؤٹ پیکیج میں تاخیر سے امریکہ ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔ معاشی ماہرین بات چیت کے ناکام رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ جو بائیڈن قرض کی حد بڑھانے کیلئے ریپبلکنز کو مراعات دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جس سے آنیوالے دنوں میں یہ بحران انتہائی سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے اور سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

برطانوی پاؤنڈ 1.2475 سے چند پوائنٹس اوپر اپنی 200 روزہ Moving Average سے نیچے ہے۔ اس طرح یہ سطح فوری سپورٹ بھی مہیا کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہاں پر GBPUSD کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ تاہم 100 روزہ موونگ ایوریج 1.2530 کی Bullish سطح پر ہے۔

نیچے کی طرف سپورٹ لیولز 1.2450, اور 1.2400 ہیں۔ دریں اثناء ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 کے قریب ہے۔ جو کہ Oversold ایریا سے نیچے ہے۔ جس سے یہاں پر کسی مثبت ٹریگر کے زیر اثر بحالی کی ریلی شروع ہو سکتی ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 1.2400 کی نفسیاتی سپورٹ بریک ہونے تک Bullish Rally جاری رہنے کا اشارہ اور Buy on Depth کی کال دے رہے ہیں۔

 

مومینٹم انڈیکیٹرز  واضح ڈائریکشن اور سائیڈ لائن Bulls کی وجہ سے محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کی پیشگوئی دے رہے ہیں۔ تاہم آج رات جاری ہونیوالی U.S Retail Sales Report کے بعد سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button