US Dollar index میں تیزی ، Non Farm Payroll Report میں 2 لاکھ 16 ہزار ملازمتوں کا اضافہ

Labor Market Data above expectations raised demand for USD

US Dollar index میں تیزی نظر آ رہی ہے. Non Farm Payroll Report میں 2 لاکھ 16 ہزار ملازمتوں کے اضافے سے امریکی  سیشنز کے دوران US Bonds Yields میں 8 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . معاشی ماہرین نئے سال کے دوران پہلی غیر معمولی Labor Market Report کو  Inflation کا بڑا Aftershock قرار دے رہے ہیں . 

Non Farm Payroll Report کی تفصیلات.

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ US Labor Market میں 2 لاکھ 16 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 70 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 1 لاکھ 99 ہزار  رہی تھی ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ فگرز 1 لاکھ 73 ہزار آئے تھے۔

US Dollar index میں تیزی ، Non Farm Payroll Report میں 2 لاکھ 16 ہزار ملازمتوں کا اضافہ
US Non farm payroll Report

Unemployment Rate میں اضافہ اور فی گھنٹہ اجرت میں کمی۔

رہورٹ کی Headline  توقعات سے منفی رہی اور  Unemployment Rate کم ہو کر  3.7 فیصد پر آ گیا ہے۔ جس کا تخمینہ 3.8 فیصد تھا۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.8 فیصد تھی۔ فی گھنٹہ اجرت (Average Hourly Earning) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 0.3 فیصد کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے یہ 0.4 فیصد پر آ  گئی ہے .

گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔

ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 1 لاکھ 64 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے ہوئے جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار اضافے  توقع تھی۔ اسی طرح Manufacturing Sector میں 6 ہزار ملازمین کا اضافہ ہوا ہے ۔ خیال رہے کہ معاشی ماہرین  5 ہزار اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے .

رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے مثبت اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد خاصی غیر معمولی رہی ہے۔  گھریلو ملازمین کی تعداد میں مسلسل دوسرے ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جو امریکی عوام کا معیار زندگی نیچے آنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

US Dollar Index کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ملازمتوں میں غیر معمولی اضافے سے Inflation  کے دباؤ میں اضافہ  ظاہر ہو رہا ہے۔ اس پہلو کو لے کر US Dollar Index میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے .

یہی وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر میں تیزی   اور اسکے حریف ٹریڈنگ اثاثوں کی طلب  میں کمی  کا باعث بنا ہے۔ Gold اسوقت2 ڈالرز کی مندی سے 2040 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم  2 ڈالر نیچے  1034 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ ادھر Platinum ان کے برعکس  4 ڈالرز مستحکم ہو کر 962 ڈالرز فی اونس پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

یورپی ٹریڈنگ سیشن کے دوران EURUSD ایک فیصد مندی کے ساتھ 1.0900 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button