برطانوی پاؤنڈ کے ریکوری مومینٹم میں تیزی ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز۔

GBPUSD امریکی سیشنز کے دوران 1.2200 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کے ریکوری مومینٹم میں تیزی نظر آ رہی ہی۔ جبکہ Geo Political Tensions اور فیڈرل ریزرو کے بیانات کی وجہ سے امریکی ڈالر بیک فٹ پر آ گیا ہے۔

فیڈرل ریزرو کی طرف سے کیا بیانات دیے گئے اور ان کے برطانوی پاؤنڈ کی قدر پر کیا اثرات مرتب ہوئے.؟

آج فیڈرل ریزرو ڈلاس کی صدر لوری لوگان نے اپنی تقریر کے دوران Rate Hike Program بند کئے جانے کا دفاع کیا . انہوں نے ایک نجی تقریب سے خطاب کے دوران کہا شرح سود کا کوئی تعلق مارکیٹ سے نہیں ہوتا بلکہ Inflation کنٹرول کرنے کے لئے اس میں تبدیلی کی جاتی ہے . انہوں نے بتایا کہ 18 ماہ کے دوران پالیسی ریٹس میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملکی Growth Rate میں کمی واقع ہوئی . انکا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قومی آمدنی میں اضافے پر توجہ دی جائے .

اگرچہ انہوں نے تقریر کے آخر میں یہ بھی کہا کہ وہ مانیٹری پالیسی کو اسی سطح پر طویل  عرصے کیلئے منجمند کرنے کے حق میں ہیں . لیکن مارکیٹ پلیئرز نے اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ فیڈ کی سینئر عہدیدار اور ریاستی گورنر نومبر میٹنگ میں ریٹس  بڑھانے کی مخالفت کر رہی ہیں . اس کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا جبکہ بانڈز مارکیٹ میں مقامی تعطیل کی وجہ سے اس کا ایڈوانٹیج برطانوی پاؤنڈ کو حاصل ہوا .

جیو پولیٹیکل تنازعات اور جنگ کے منڈلاتے بادل.

آج اسرائیل کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے آشیرباد ملنے کے بعد اسکی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے. اسرائیلی وزیر دفاع جواو گیلنٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ غزہ میں پانی اور اناج بھی داخل نہ ہونے دیا جائے . انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے .

دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا  سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے .

ادھر ایران اور ترکی نے ایک اسلامی سربراہی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے باضابطه طور بار سعودی عرب اور دیگر ممالک سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے . اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ  اور دیگر ٹریڈنگ اثاثے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں.

ٹیکنیکی جائزہ

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) 1.2200 کی نفسیاتی سطح (Psychological Support) سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ یہ اسکا نیوٹرل زون ہے۔ کیونکہ یہاں سے اوپر 1.2250 کے قریب اسکا بلش ریگریشن چینل شروع ہوتا ہے۔ جبکہ 20 روزہ موونگ ایوریج بھی 1.2270 پر ہے جو کہ اسکے بلز کو متحرک کر سکتی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کے ریکوری مومینٹم میں تیزی ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز۔

چنانچہ یہ لیول عبور کرنے کے بعد یہ 1.2300 عبور کرنے کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.2205 , 1.2180 اور 1.2260 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2225 , 1.2250 اور 1.2275 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button