یورو میں شدید مندی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی اور Recession کا رسک فیکٹر.

EURUSD فروخت کے شدید دباؤ کے زیر اثر رواں سال کی کم ترین سطح 1.5000 کے قریب آ گیا۔

یورو کی قدر میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ فیڈرل ریزرو کے بیانات اور عالمی نظام زر بکھرنے کا رسک فیکٹر سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کئے ہوئے ہے۔

یورو کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔

فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز رکن نیل کاشکاری نے عالمی نشریاتی ادارے CNBC کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنا مرکزی بینک کا بنیادی ہدف ہے۔ جس کے لئے Interest Rate میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس فیصلے کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہے۔ ان کے اس بیان سے کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کرتی مارکیٹ میں Risk Assets کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ اس مارکیٹ موڈ کے دیگر کرنسیز کی طرح یورو کی طلب (Demand) پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

US Shut Down سے عالمی کساد بازاری کے خدشات

عالمی مارکیٹس میں US Shut Down کے خطرے سے مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ میں ایک مرتبہ پھر قرض کی حد ختم ہونے پر حکومت کے ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران عارضی طور اس مسئلے کو سینیٹ کی کمیٹی نے خصوصی فنڈنگ کے ذریعے حل کیا تھا۔

تاہم اس بار یہ معاملہ اس حد تک سنگین شکل اختیار کر گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو تمام امریکی محکمے بند ہونے کا امکان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں۔ آج امریکی ڈالر انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح 106.23 پر دیکھا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کماڈٹیز اور ٹریڈنگ اثاثے محدود رینج میں مندی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں ۔

ادھر امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں اتار چڑھاؤ بھی جاری ہے۔ جس کے بعد یہ 4.67 فیصد کی سالانہ بلند ترین سطح پر آ گئی ۔ امریکی سیشنز کے دوران ان میں کمی واقع ہوئی ۔ لیکن یورو اسکا کوئی ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا .کیونکہ عالمی کساد بازاری (Recession) کی افواہیں مارکیٹس سے سرمائے کے انخلاء کا باعث بن رہی ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

EURUSD امریکی سیشنز کے دوران مسلسل چوتھے روز بیئرش ریگریشن چینل اختیار کئے ہوئے ہے۔ تکنیکی انڈیکیٹرز مزید مندی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ 20SMA جو کہ ہمیشہ بلز کو متحرک کرتی ہے۔ 100 اور 200 روزہ ایوریجز سے نیچے آ چکی ہے۔ جس سے بیئرش جھکاؤ اور ارتکاز وسعت اختیار کر سکتا ہے۔

یورو میں شدید مندی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی اور Recession کا رسک فیکٹر

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یورو منفی منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس اوور سولڈ ایریا کے درمیان میں ہے۔ جس سے بیئرش پریشر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0520 , 1.0480 اور 1.0440 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0570 , 1.0620 اور 1.0660 ہیں۔ تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یورو 1.0100 کی طرف جا سکتا ہے۔

دستبرداری


 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button