یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ ، US CPI کے پیش نظر مارکیٹ کا محتاط موڈ
EURUSD امریکی سیشنز کے دوران 1.1000 سے نیچے آ گیا۔
یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ US CPI کے پیش نظر امریکی سیشنز میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں جبکہ EURUSD نفسئاتی ہدف 1.1000 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
بنیادی جائزہ
یورو آج صبح سے ہی اپنی گذشتہ روز کی Gains کو وسعت دے رہا تھا تاہم یورپی سیشنز میں یہ رواں سال کی بلند ترین سطح کے قریب آ گیا۔ تاہم اس لیول پر فروخت کے شدید دباؤ دھ یورپی کرنسی اسے برقرار نہ رکھ سکی اور اس کے قریب ہی محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے۔
آج ایشیائی سیشنز سے ایسا لگ رہا تھا کہ ٹریڈرز نے گروتھ سے متعلق رسک فیکٹر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں High Yields Assets خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔ اس دوران امریکی ڈالر بالکل دفاعی انداز اختیار کر گیا۔
تاہم یورپی سیشنز کے دوران یورو اپنا مومینٹم کھو بیٹھا۔ German Harmonized CPI یعنی HICP کے توقعات سے بلند اعداد و شمار سے یورو کی ریلی کمزور ہوتی ہوئی نظر آئی۔ مزید برآں یورو زون کا Economic Sentiment بھی تمام تخمینوں کے برعکس 14.7 فیصد پر آ گیا جو کہ رسد کے عدم توازن اور Recession کے رسک فیکٹر کو ظاہر کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ جون میں یہی انڈیکس 57.00 پر تھا۔ اس ریڈنگ کا وزن یورو پر آ گیا اور امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کو 102 کے بالکل قریب اپنا سپورٹ لیول مضبوط بنانے کا موقع ملا۔
US CPI کے اثرات
بدھ کے روز US CPI Report جاری کی جائے گی۔ جس سے نہ صرف Headline Inflation کی تازہ ترین صورتحال واضح ہو گی بلکہ فیڈرل ریزرو کی آئندہ حکمت عملی بھی بڑی حد تک متعین ہو جائے گی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چیئرمین فیڈ جیروم پاول سمیت کئی پالیسی ساز اراکین اپنی تقاریر میں متضاد بیانات دے چکے ہیں جس سے سرمایہ کار کنفیوژن کے شکار ہو رہے ہیں۔
پاول کے برعکس دیگر اراکین Monetary Policy کو مرحلہ وار نرم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ایسے میں فریقین کی آخری امیدیں کنزیومر پرائس انڈیکس سے وابستہ ہیں جس سے پالیسی کو جاری رکھنے یا نرمی کیلئے جواز مل سکے گا۔
یورو کا ٹیکنیکی جائزہ
یورو اسوقت 1.0980 کی سپورٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے اور ڈیلی چارٹ یہاں پر بلش ریلی میں کمزوری کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس کے باوجود EURUSD اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بھی اس سطح پر فروخت کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔
اس سطح پر مومینٹم انڈیکیٹرز اپنی 100SMA کے قریب اسٹرینتھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کم ہو کر 59 پر آ گیا ہے یہ ممکنہ طور پر اصلاح (Correction) کا عمل شروع ہونے کی علامت ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیکنیکی چارٹ یورپی فوریکس اثاثے کو Over Bought ایریا میں ظاہر کر رہے تھے۔ کمزوری کے باوجود اسکا طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) 20 روزہ حرکاتی اوسط سے نیچے آنے تک بلش ہی رہے گا۔
یورو کے سپورٹ لیولز 1.0950, 1.0920 اور 1.0820 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1020, 1.1050 اور 1.1090 ہیں جس سے اوپر 1.1100 کا نفسیاتی مارک ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔