یورو 1.0550 سے اوپر مستحکم، چیئرمین فیڈ کا نیا بیان

یورو 1.0550 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جس کی وجہ چیئرمین فیڈ کا نیا بیان ہے۔ جس میں انہوں نے امریکی سینیٹ میں اپنی طلبی پر دیئے بیان کی وضاحت آج Semi annual Monetary policy میں امریکی کانگریس سیشن میں کی ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی مانیٹری پالیسی بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ افراط زر (Inflation) کی سطح انتہائی بلند ہے اور اس سے ملازمت پیشہ افراد کے معیار زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

جیروم پاول نے کہا کہ حقیقی افراط زر کے متعلق پیشنگوئیاں درست ثابت نہیں ہوئیں اور وہ اب بھی قابو میں نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ کمیٹی میں وہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے نہیں بلکہ اپنا موقف پیش کرنے گئے تھے۔ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کو شرح سود بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیئے۔ لیکن کوئی بھی فیصلہ وہ تنہا نہیں کرتے بلکہ اس میں پالیسی سازوں کا پورا گروپ شامل ہوتا ہے۔ رواں ماہ بھی فیصلہ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق سوچ بچار کے بعد کیا جائے گا۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز انکے بارے میں کانگریس طلبی پر منسوب کئے گئے بیان سے میڈیا میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ جیروم پاول شائد پالیسی ریٹس کے بارے میں اپنا ذہن بنا چکے ہیں۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کر گیا تھا اور دیگر تمام کرنسیز بیک فٹ پر آ گئیں جبکہ اسٹاکس، کماڈٹیز اور کرپٹو کرنسیز کی طلب و قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

یورپی سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی میٹنگ

یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ آئندہ ہفتے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنیوالی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین اور خود کرسٹین لیگارڈ کئی مواقع پر شرح سود میں زیادہ اضافے کے بارے میں بیانات دے چکی ہیں۔ معاشی ماہرین یورپی پالیسی ریٹس 50 بنیادی پوائنٹس تک بڑھنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح FOMC کے بعد یورپی بینک (ECB) کا فیصلہ حتمی طور پر EURUSD کی سمت کا تعین کرے گا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

وال اسٹریٹ ٹریڈنگ فلور پر سرگرمیوں کے آغاز پر یورو نیچے کی سطح پر گراوٹ کا شکار رہا۔ تاہم مثبت ٹریگر کے بعد سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ یورو اسوقت اپنی بیئرش 20 روزہ اوسط سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ محدود رینج میں بحالی کے بعد یہ اپنی 100SMA کی Bullish حرکاتی اوسط کے قریب آ گیا۔ اسکی 2022ء کی ریٹریسمنٹ کا 50 فیصد 1.0515 پر ہے۔ جسے یہ عبور کر چکا ہے۔ یہی اسکا فوری سپورٹ لیول ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اپنے وسطی پوائنٹس پر مستحکم ہیں۔

کسی بھی منفی ٹریگر کے زیر اثر یہ مزید نیچے جا سکتا ہے۔ EURUSD کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 20 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 50 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 کے قریب آ گیا ہے جو کہ اسکا Oversold ایریا ہے۔ 1.0515 کی سطح بریک ہونے پر یہ بڑی گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ سپورٹ لیولز 1.0515, 1.0470 اور 1.0420 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0595, 1.0650 اور 1.0700 ہیں۔ مضبوط Bullish اسٹرینتھ کیلئے اسے تیسری مزاحمت کو عبور کرنا ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button