یورو میں مندی کا رجحان برقرار ، کرسٹن لگارڈ کی پارلیمنٹ میں تقریر .

یورو اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے بیرش زون میں منفی منظرنامہ اپنائے ہوے ہے

یورو  میں مندی کا رجحان آ بھی جاری ہے ہے . جس کی بنیادی وجہ صدر یورپی مرکزی بینک کرسٹن لگارڈ کا پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے اقتصادیات سے خطاب ہے . جس میں انہوں نے افراط زر کی بلند شرح کا اعتراف کیا . تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس پر قلیل المدتی بنیادوں پر قابو پا لیا جائے گا . اور ٹرمنل ریٹس مزید نہیں بڑھائے جائیں گے .

کرسٹن لگارڈ نے مزید کیا کہا.؟

کرسٹین لیگارڈ نے یورپی پارلیمٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں Recession بنیادی سطح پر موجود نہیں ہے۔صدر یورپی سینٹرل بینک نے اپنی تقریر میں معاشی فیصلوں اور Monetary Policy کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں Rate Hike Program شروع کیا گیا ، انکا تقاضہ یہی تھا۔

تاہم بدلتی ہوئی معاشی صورتحال میں معاشی رپورٹس کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لیبر مارکیٹ گذشتہ کوارٹر کی نسبت زیادہ بہتر پرفارم کر رہی ہے۔ اور یہ اس دباؤ کو کنٹرول کئے جانے کی نشاندہی کر رہی ہے جو یوکرائن پر روسی حملے سے شروع ہونیوالے توانائی کے بحران سے پیدا ہوا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ  افراط زر سے انکار نہیں کیا جا سکتا . یہ معیشت کو متاثر کر رہی ہے. لیکن حالیہ عرصے کے دوران دوہرے سے سنگل ہندسے  میں واپس آئ ہے .

افراط زر پر یورپ میں غیر یقینی صورتحال.

یورپ میں افراط زر پر پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کی دو وجوہات ہیں . ایک تو کرسٹن لگارڈ کی تقریر میں اگرچہ کساد بازاری کی نفی کی گئی ہے . لیکن انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈکس طویل عرصے تک مقررہ اہداف سے اوپر رہے گا . یہ وہ رسک فیکٹر ہے جو کہ سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوے ہے . اس کے علاوہ 18 ماہ سے جاری Rate Hike Program اچانک بند ہونے سے بھی مارکیٹ پلیئرز نئی سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں

یورو کا تکنیکی تجزیہ

تکنیکی اعتبار سے یورو اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے بیرش زون میں منفی منظرنامہ اپنائے ہوے ہے . گزشتہ روز 1.0600 کی نفسیاتی سطح بریک ہونے سے یہ اپنی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ سے بھی نیچے آ گیا . یہاں پر اسے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے 1.0650 کی اہم مزاحمت کو عبور کرنا ہو گا . جس کے بعد اسکے لئے 1.0700 کی طرف دروازہ کھل جائے گا . اسکا ریلٹو اسٹرینتھ انڈیکس نصف سے نیچے ہے جو کو اوور سولڈ کنڈیشنز کو ظاہر کر رہا ہے . 

یورو میں مندی کا رجحان برقرار ، کرسٹن لگارڈ کی پارلیمنٹ میں تقریر .

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0550 ، 1.0520 اور 1.0480 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0600 ، 1.0630 اور 1.0670 ہیں .

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button