EURUSD مستحکم ، اگست میں Eurozone Money Supply بڑھ گئی.

European Banking Report indicates Economic Recovery, raised demand for Euro

Eurozone Money Supply  کے توقعات سے مثبت اعداد شمار ریلیز ہونے کے بعد EURUSD کی قدر مستحکم ہوئی ہے. یورپی خطّہ آٹھ ماہ کے بعد Banking Liquidity Crisis سے باہر آیا ہے . یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Euro کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

Eurozone Money Supply کی تفصیلات

European Central Bank کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اگست 2024ء میں European Commercial Banks کی Liquidity میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1.3 پیشگوئی تھی۔  اس کا تقابلہ جولائی 2024  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی سالانہ ریڈنگ 1.15 فیصد رہی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق Non-Financial Organizations کو دئیے گئے قرضوں میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا  ہے. جس سے Commercial Banks کے پاس Loan Applications اٹھارہ فیصد تک بڑھی ہیں.

Financial Markets پر متوقع اثرات

یوروزون کی اقتصادی صورتحال میں حالیہ تبدیلیوں نے Financial Markets  میں سرمایہ کاروں کیلئے دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ اگست میں M3 Money Supply کا حجم 2.9 فیصد کی شرح سے بڑھا ہے، جب کہ ماہرین کی پیشگوئی 2.6 فیصد تھی۔ یہ اضافہ نہ صرف European Economy کی حالت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ Banking Sector میں بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔

M3 Money Supply کی اہمیت

M3 Money Supply ایک معیاری میٹر ہے جو بنکاری نظام میں موجود پیسے کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں نقدی، بینک ڈپازٹس، اور دیگر Financial Assets شامل ہوتے ہیں۔ اس کی بڑھتی ہوئی مقدار معیشت میں پیسے کی دستیابی اور اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار کو بڑھانے کا اشارہ دیتی ہے۔ جب M3 کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے. تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بینکوں کے پاس زیادہ سرمایہ موجود ہے، جو کہ قرضے دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر M3 Money Supply کا یہ اضافہ جاری رہتا ہے تو European Economy میں مزید بہتری ممکن ہے۔ تاہم، یہ بھی ضروری ہے کہ European Central اس اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے Monetary Policy میں توازن قائم کرے۔ اگر پیسے کی فراہمی بہت زیادہ ہو جائے تو یہ Headline Inflation کا باعث بھی بن سکتی ہے، جو کہ معیشت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے. اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.1150 عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD 28TH August 2024
EURUSD 28TH August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button